جی این این سوشل

کھیل

وزیراعظم نے سکول کرکٹ سے متعلق فریم ورک کی منظوری دیدی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے اسکول کرکٹ بالخصوص اورڈومیسٹک کرکٹ سے متعلق فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم نے سکول کرکٹ سے متعلق فریم  ورک  کی منظوری دیدی
وزیراعظم نے سکول کرکٹ سے متعلق فریم ورک کی منظوری دیدی

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو اسکول کرکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت چلنے والی تنظیم  سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماڈل کی تعریف کی اور سکول کرکٹ کیلئے بالخصوص اورڈومیسٹک کرکٹ کیلئے بالعموم فریم ورک کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ سکول کرکٹ ملک میں کرکٹ کے حقیقی ٹیلینٹ کو ابھارنے اور سامنے لانے کی وسیع تراستعداد رکھتاہے۔

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے 15 ستمبر سے وسطی پنجاب میں سکول کرکٹ چیمپئین شپ کے آغاز کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا اورکہاکہ سکول کرکٹ ملک میں کرکٹ کے حقیقی ٹیلینٹ ابھارنے اور سامنے لانے کی وسیع تراستعداد کا حامل ہے۔

پنجاب کے چیف سیکرٹری نے اس موقع پربتایا کہ اس اہم اقدام میں حکومت پنجاب نے کلیدی کرداراداکیاہے۔اجلاس میں وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا،وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسروسیم خان اور سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای اوخرم نیازی نے شرکت کی۔

پاکستان

توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم

ترامیم کے تحت تحائف لینے والا یہ تحائف اپنے پاس نہیں رکھے گا،اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم

وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ تحائف کے قوانین میں ترامیم منظور کرلیں۔

اعلامیے کے مطابق ان ترامیم کے تحت تحائف لینے والا یہ تحائف اپنے پاس نہیں رکھے گا، تحائف کو وصول کنندہ کے ادارے کی عمارت کے احاطے میں نمایاں جگہ پر رکھا جائے گا جب کہ شیلڈز، سوینیئرز اور دیگر تحائف کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا۔

کابینہ نے تحائف کا جائزہ لینے والے نجی شعبے کے ماہر کے معاوضے میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس سے پہلے پی ڈی ایم حکومت میں وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ پالیسی 2023 کی منظوری دی تھی۔

اس پالیسی کے تحت صدر، وزیراعظم اور کابینہ ارکان پر 300 امریکی ڈالرز سے زائد مالیت کا تحفہ وصول کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، 300 ڈالرز سے کم کا تحفہ مروجہ طریقہ کار کے تحت رقم ادا کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اگلے پندرہ دن کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 13روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8سے 9.50روپے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف کا امکان ہے۔

اگلے پندرہ دن کیلئے 31مئی تک پیٹرول کی قیمت میں 13روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8سے 9.50روپے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق 16مئی 2024سے پیٹرول کی قیمت میں 13روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9.50روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔یہ موجودہ مہینے میں لگاتار دوسرا ریلیف ہوگا۔

یاد رہے کہ یکم مئی 2024سے حکام نے موٹر اسپرٹ(ایم ایس)کی قیمت کو 5.45روپے فی لیٹر کم کرکے 293.94روپے فی لیٹر سے کم کرکے 288.49روپے فی لیٹر کر دیا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی یکم مئی سے 8.42روپے فی لیٹر کم ہوکر290.38روپے سے کم ہوکر 281.96روپے ہو گئی۔

مذکورہ امدادی منصوبوں پر ابتدائی تخمینوں کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں پی او ایل مصنوعات کی گزشتہ 10دنوں کی تجارت کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

مشیر اطلاعات  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے جس کا فیصلہ خیبر پختونخوا کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  وزراء اور ممبران اسمبلی کےلئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا جس کے تحت گورنر انیکسی فی الحال ممبران صوبائی اسمبلی اور وزراء استعمال کریں گے، گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں، گورنر کے رہائش کے لیے متبادل انتظام کیا جارہا ہے، گورنرکے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں، اسلام آباد میں رہائش کی کوئی کمی نہیں ہے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ گورنر دل نہ ہاریں، سندھ ہاؤس میں ان کا داخلہ بند نہیں کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll