افغانستان کے کابل ایئرپورٹ کے قریب خواجہ بگھراکے علاقے میں راکٹ حملہ ہوا ہے۔


افغان میڈیا کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے قریب خواجہ بگھرا کے علاقے میں راکٹ حملہ ہوا جبکہ حملے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکا ائیرپورٹ کے قریب ایک گھر میں ہوا اور ممکنہ طور پر یہ ایک راکٹ حملہ ہے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیش گوئی کی تھی کہ کابل میں مزید دھماکوں کا امکان ہے، امریکی کمانڈوز کو اس حوالے سے معلومات موصول ہوئیں ہیں۔
انہوں نے بتایا تھا کہ اس سے قبل کابل ایئرپورٹ کے مشرقی دروازے پر ہونے والے دھماکے میں ملوث شدت پسند گروہ داعش کے ٹھکانے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
#BreakingNews !!!
— Shehroz Azhar (@shehrozazhar1) August 29, 2021
A rocket landed on a house near the Kabul airport, killing a child. source said.
According to News Agencies, this was another Blast near #Kabulairport #KabulBlast #afghanistan #evacuation #Talban pic.twitter.com/EmXWeeJAq7
واضح رہے تین روز قبل کابل ایئر پورٹ پر دھماکا ہوا، جس میں 170 سے زائد شہری، امریکی فوجی ہلاک ہوئے، امریکا نے خود کش دھماکوں کے رد عمل میں افغانستان میں ایک ڈرون حملہ کیا، امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ننگرہار میں حملے میں داعش خراسان کا ایک رکن مارا گیا، ہلاک داعش رکن امریکا پر حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
- ایک گھنٹہ قبل

ملزم حسن زاہد سے کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی؟ صحافی کے سوال پر ٹک ٹاکر سامعہ حجاب خاموش
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کا9 واں ایڈیشن 27 سے 29 ستمبر تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا
- 2 گھنٹے قبل

وکیل ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر
- 2 گھنٹے قبل

جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام کرنے سے روک دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، دنیا کو اب اس کا راستہ روکنا ہوگا، اسحاق ڈار کا الجزیرہ کو انٹرویو
- 2 گھنٹے قبل

ملتان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: قومی ٹیم کی آج ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر غور
- ایک منٹ قبل

امت مسلمہ کو مشترکہ دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
- 3 منٹ قبل

اسرائیلی وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کر رہے ہیں، اقوامِ متحدہ رپورٹ
- 2 گھنٹے قبل