Advertisement
پاکستان

ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے اندرون سندھ سمیت کراچی میں بجلی کی فراہمی معطل

کراچی : کراچی کے نیشنل گرڈ پر ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی ہے، ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے اندرون سندھ سمیت کراچی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 2nd 2021, 12:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے اندرون سندھ سمیت کراچی میں بجلی کی فراہمی معطل

تفصیلات کے مطابق  ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے بن قاسم پاور پلانٹ بھی بند ہوگیا ہے۔ بریک ڈاؤن کے باعث واٹر بورڈ کی تنصیبات پر بھی بجلی بند  ہے۔دھابیجی اور پیپری پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی کی سپلائی بند کر دی گئی ہے۔پانی کی قلت پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ  اضافی ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کے باعث کراچی میں بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا، جام شورو کے سرکٹ پر بجلی گرنے سے نیشنل گرڈ اور کے ای کا رابطہ منقطع ہوا،کے ای کے پلانٹس آئ لینڈ موڈ میں ہونے کے باعث بحالی کے عمل میں تیزی آرہی ہے،نیشنل گرڈ سے بھی رابطہ بحال ہوگیا ہے،تمام ٹیمیں ہائی الرٹ پر رہتے ہوئے بحالی کے عمل میں کوشاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement