Advertisement
پاکستان

میں سینیٹ کا ممبر ہوں یا نہ ہوں میری آواز کو بند نہیں کر سکتے : پرویز رشید

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر پرویز رشید نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں سینیٹ کا ممبر ہوں یا نہ ہوں آپ سینیٹ کے دروازے میرے لیے بند کر دیں ،آپ میری آواز کو بند نہیں کر سکتے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 19th 2021, 5:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پہلے پیسوں کے ذریعے خریدنے کی کوشش کی جاتی تھی ،لوگوں کو دباؤ کے ذریعے ووٹ حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا ،اب الیکشن کمیشن کو بھی اس میں فرقی بنا لیا گیا ہے ،میرے جیسے امیدوار جو کانٹے کی طرح چبھتے ہیں جن کی آواز فلور پر ان سے برداشت نہیں ہوتی ، ان کے خلاف سیاسی انجینئرنگ کی جاتی ہے۔ انجینئرنگ کے ذریعے مجھے باہر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ میرے پر نام نہاد ڈیمانڈ کریئیٹ کی گئی ،جس کی مجھے کبھی اطلاع نہیں دی گئی تھی ،میں قانون تقاضے پورے کرنے کیلئے اور انتخاب میں جمع کرانے کیلئے تیار تھا ،مجھ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ میں ان کی کچھ رقم ادا کرنی ہے ،میں رقم ادا کرنے جاتا ہوں تو کوئی افسر سیٹ پر موجود نہیں ہوتا ،نہ بینک اکاؤنٹ نمبر دے رہے نہ کوئی کیش وصول کرنے کو تیار ہے۔ انہیں عمران خان کی طرف سے ہدایت ہے کہ یہ پیسے وصول نہ کریں تاکہ یہ مجھے حصہ لینے سے روک سکیں ۔ 

پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی جعلی حکومت جعلی مقدمات بنا کر لیگی رہنماؤں کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں ،انہوں نے ایسی ہی ایک حرکت میرے ساتھ کی ہے ،میرا قانونی حق ہے کہ اس کیخلاف اپیل میں جاؤں گا اور ساری گزارشات پیش کروں گا ،ہم پارلیمنٹ سے باہر بھی اپنی آواز بلند کرتے ہیں ،میں سینیٹ کا ممبر ہوں یا نہ ہوں آپ سینیٹ کے دروازے میرے لیے بند کر دیں ،آپ میری آواز کو بند نہیں کر سکتے۔ 

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے سینیٹ انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رانا مدثر نے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے تھے، جس میں پی ٹی آئی نے پنجاب ہاؤس کے واجبات ادا نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے ہیں۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
Advertisement