اسلام آباد : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ پاکستان، عرب لیگ کے ممبر ممالک کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سیکرٹری جنرل عرب لیگ کے ساتھ خصوصی ملاقات میں علاقائی صورتحال ، اہم عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان ، عرب لیگ کے ممبر ممالک کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، یکساں مذہبی، تہذیبی اقدار کے ناطے عرب لیگ کے تمام رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کے مضبوط سیاسی، تجارتی ،باہمی روابط ہیں ۔پاکستانی تارکین وطن کی کثیر تعداد عرب ممالک میں مقیم ہے اورہم سمجھتے ہیں کہ عرب ممالک کے ساتھ پاکستان کے گہرے مراسم عرب لیگ کے ساتھ خصوصی تعلق کا مظہر ہیں ۔
پاکستان اور عرب لیگ کے مابین مفاہمتی یادداشت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے اس فریم ورک کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا، دونوں شخصیات کے مابین اس حوالے سے مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔
وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل عرب لیگ کو افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی مصالحانہ کاوشوں اور ان کے ثمرات سے آگاہ کیا ۔ وزیر خارجہ نے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ بھارتی اقدام کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور علاقائی امن کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا ۔ دوران ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اہم امور پر عرب لیگ کے واضح اور یکساں موقف کو سیکرٹری جنرل کے وسیع سفارتی تجربے کا ثمر قرار دیا۔ وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ عرب لیگ تنظیم سیکرٹری جنرل کے وسیع تجربے اور پیشہ وارانہ مہارت سے خوب استفادہ کرے گی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- 12 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے میانمار کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
- 17 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 16 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر کی جانب سے افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے شاندار نغمہ ریلیز
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کے نامور اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے
- 17 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی پشین میں کارروائی ، 10 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزراءکی اے آئی ٹریننگ ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود لیڈ کیا
- 17 گھنٹے قبل

نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- 11 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- 11 گھنٹے قبل









