فٹبال سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل گولز کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل گولز کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، آئرلینڈ کے خلاف پرتگال کی ٹیم آخری منٹ تک ایک صفر سے ہار رہی تھی۔ کرسٹیانو رونالڈو نے دو گولز کرکے اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلادی۔
پرتگالی سٹار نے سب سے زیادہ انٹرنیشنل گولز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،109 انٹرنیشنل گولز کے ساتھ رونالڈو اور ایران کے علی داعی برابر تھے۔پہلے ہاف میں رونالڈو کو پینلٹی کک پر ریکارڈ توڑنے کا موقع ملا جو انہوں نے ضائع کردیا، دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات تک آئرلینڈ کو ایک صفر کی سبقت حاصل تھی،لیکن پھر رونالڈو نے ہیڈر پر گول کرکے میچ برابر کردیا اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔رونالڈو نے آخری منٹ میں ایک اور گول کر کے اپنے گولز کی تعداد 111 کرلی اور پرتگال کو یادگار فتح دلادی۔

جنوبی وزیرستان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما مولانا ثنا اللہ جاں بحق
- 2 hours ago

پاکستان میں گدھوں کی تعداد سے متعلق تفصیلات جاری، پنجاب کا پہلا نمبر
- an hour ago

اسرائیلی حملوں کے دوران 662 فلسطینی کھلاڑی اور اسپورٹس عہدیدار شہید
- 4 hours ago

مری میں 12 سے 14 اگست تک 3 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
- 4 hours ago

آسٹریلوی وزیر اعظم کا فلسطین کا باقاعدہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
- 4 hours ago

غزہ : اسرائیلی فوج کا ٹارگٹڈ حملے میں الجزیرہ کے معروف صحافی اپنے ساتھیوں سمیت شہید
- 2 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پرخصوسی پیغام
- 3 hours ago

کرکٹر حیدر علی کی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی سے معاملات طے ہونے کا امکان
- 18 hours ago

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو گرفتار کر لیا گیا
- 44 minutes ago
یوم آزادی کے حوالے سے جواد احمد کی آواز میں خصوصی ملی نغمہ جاری
- 2 hours ago

ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی نژاد خاتون پر مبینہ مذہبی منافرت کے تحت حملہ
- 4 hours ago

گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ کا خوفناک حادثہ، 8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق
- 4 hours ago