کابل: طالبان نے افغانستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت کرلی ہے ، آج جمعہ کے بعد طالبان کی جانب سے کابینہ کا اعلان کیا جاسکتا ہے ۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے جمعہ کے بعد کابل کے صدارتی محل میں اہم ترین اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، جس کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ۔ اس اجلاس میں نئی کابینہ کا اعلان متوقع ہے ، طالبان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نئی حکومت میں خواتین بھی شامل ہوں گی ،
اطلاعات کے مطابق افغانستامن میں نئی حکومت کے سربراہ طالبان کے بانی رہنما اورقطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدا الغنی برادر کو بنایا جاسکتا ہے ۔ جب کہ طالبان کے امیر ملا پیبت اللہ اخونزادہ افغانستان کے سپریم لیڈر ہوں گے ۔
ملا عبدالسلام ضعیف کو دوبارہ پاکستان میں سفیر کیا جاسکتا ہے ۔ طالبان کی گزشتہ حکومت میں بھی ملا ضعیف ہی پاکستان میں طالبان کے سفیر تھے تاہم مشرف حکومت نےا نہیں گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا تھا ۔
علاوہ ازیں طالبان کی نئی حکومت میں سابق صدر حامد کرزئی ، سابق وزیراعظم مصآلحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کو بھی اہم ذمہ داریاں سونپی جاسکتی ہیں ۔
قطر میں طالبان کے سایسی دفتر کے نائب شیر محمد عباس ستانکزئی کو افغانستان کا وزیر خارجہ بنایا جاسکتا ہے ۔ حقانی نیٹورک کے سربراہ سراح الدین حقانی اور ملا عمر کے صاحبزادے ملا یعقوب کو بھی کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ ذبیع اللہ مجاہد ، قیوم ذاکر ، صدر ابراہیم ، گل آغا کو بھی نئی افغان کابینہ میں اہم عہدے مل سکتے ہیں ۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 18 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 15 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 15 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 18 گھنٹے قبل





