Advertisement

نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی ، ملا عبدالغنی کا بیان

طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر نے بیان میں کہا ہے کہ نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 5th 2021, 5:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی ، ملا عبدالغنی کا بیان

طالبان سیاسی دفتر کے سربراہ ملاعبدالغنی برادرنے غیرملکی میڈیا کو  انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی اور افغان حکومت ہر شہری کی ذمہ داری اٹھائے گی۔حکومت ہر افغان شہری کو سیکیورٹی فراہم کرے گی اور سیکیورٹی میں بہتری افغانستان بلکہ دنیا کے لیے بھی فائدہ مند ہو گی۔

طالبان رہنما ملا عبد الغنی برادر نے کہا کہ حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہوگی اور امن یقینی بنائے گی۔ ایسی حکومت اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے

Advertisement
Advertisement