جی این این سوشل

تجارت

انٹر بینک میں ڈالر ایک سال کی بلند سطح کو چھو گیا

کراچی :  اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 167 روپے 63 پیسے پر بند ہوا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹر بینک میں ڈالر ایک سال کی بلند سطح کو چھو گیا
انٹر بینک میں ڈالر ایک سال کی بلند سطح کو چھو گیا

تفصیلات کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا  ہے،انٹر بینک میں ڈالر 167 روپے 63 پیسے پر بند ہوا  ۔

 28 اگست 2020 کو ڈالر 167 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا،مئی 2021 سے ڈالر کی قدر میں 10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، 7 مئی کو ڈالر 152 روپے 28 پیسے پر تھا۔پانچ ماہ کے دروان ڈالر 15 روپے 57 پیسے بڑھ چکا ہے۔ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث ملکی قرضوں پر دباو دیکھا جا رہا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ  جس کے باعث ملکی قرضوں میں 1800 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

دنیا

انڈونیشیا کے جنوب میں 1.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

بتدائی معلومات کے مطابق زلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈونیشیا کے جنوب میں 1.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

انڈونیشیا کے جنوب میں 1.6کی شدّت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ٹی آر ٹی اردو نے امریکن جیولوجک ریسرچ سینٹر(یو ایس جی ایس) کے حوالے سے بتایا کہ انڈونیشیا میں آنے والے حالیہ زلزلے کی شدّت 1.6اور زیرِ زمین گہرائی 68 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کے شہر بانجار سے 102 کلو میٹر جنوب میں تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے 2 دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے ، بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں میں فہیم عرف گنڈا پوری اور محسن نواز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گر جہنم واصل

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی فورسز کا  ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دو دہشت گر جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کر کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد انجام کو پہنچے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا، اہل علاقہ کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll