Advertisement
پاکستان

راؤسردارعلی خان آئی جی پولیس اورکامران افضل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

لاہور: راؤسردارعلی خان آئی جی پولیس اورکامران افضل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات، وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں دونوں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 7 2021، 10:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
راؤسردارعلی خان آئی جی پولیس اورکامران افضل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر پنجاب میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کو تبدیل کرتے ہوئے انعام غنی کی جگہ راؤ سردار علی خان کو آئی جی پنجاب کے عہدے پر تعینات کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کردیاہےجبکہ چیف سیکریٹری کو ہٹاتے ہوئے کامران علی افضل کو نیا چیف سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : طالبان کو تسلیم کرنے میں ابھی بہت وقت لگے گا ، امریکی صدر

دوسری جانب انعام غنی کو آئی جی ریلوے تعینات کردیا گیا کیونکہ سابق آئی جی ریلوے عارف نواز خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد آئی جی ریلوے کی اسامی خالی تھی۔

راؤ سردار علی خان کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں سے ہے اور انہوں نے 1990میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان میں شمولیت کی۔

راؤ سردار علی خان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 18 ویں کامن سے ہے جبکہ دوران ملازمت میں راؤ سردار علی خان نے اے ایس پی یوٹی کوئٹہ، ایف سی بنوں اور ایس ڈی پی او قائد آباد کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔

اس کے علاوہ کامران علی افضل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات ہوگئے ہیں جبکہ  جواد رفیق ملک سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ڈویژن تعینات ہوئے ہیں۔

پنجاب کے نئے چیف سیکریٹری کا تعلق ڈسٹرکٹ مینجمنٹ گروپ کے 21 ویں کامن سے ہے۔

Advertisement