جی این این سوشل

کھیل

شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انٹرنیشنل  پلیئر آف دی منتھ کے لیے پاکستانی فاسٹ  بولر شاہین شاہ آفریدی کو  نامزد کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد
شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار بولنگ کرنے کی وجہ سے اگست کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔

شاہین شاہ جمیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران 18 وکٹیں لینے اور 2021 میں ٹیسٹ فارمیٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر ہیں۔

آئی سی سی نے اگست کے  آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے  پاکستانی فاسٹ بولر  کے ساتھ انگلش کپتان جو روٹ اور بھارتی بولر جسپریت بمراہ کو بھی نامزد کیا ہے ۔

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان 13 ستمبر کو کیا جائے گا۔

 

پاکستان

امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لیے ہمارا عزم مضبوط ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

امریکہ نے نئے آئی ایم ایف بیل آئوٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کر دی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا، معاشی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی استحکام کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ کیا، معیشت کو مستحکم کرنے اور قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور اس میں ہونے والی پیشرفت کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے پاکستانی حکومت کو اپنے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقتصادی اصلاحات پر توجہ مرکوز کرنے اور وسعت دینے کی بھی ترغیب دی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لیے ہمارا عزم مضبوط ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ میں صحافیوں کو دھمکیاں کسی صورت قبول نہیں، صحافیوں کا کوئی بھی سوال ہو خوش آمدید کہتے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگ نامناسب تبصرے اور دھمکیاں دیتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اقوام متحدہ میں 24 مئی کو پاکستان کے قومی جانور مارخور کا عالمی دن منانے کی قرارداد منظور

قرار داد پاکستان اور 8 دیگر ممالک نے پیش کی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ میں  24 مئی کو پاکستان کے قومی جانور مارخور کا عالمی دن منانے  کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 24 مئی کو پاکستان کے قومی جانور مارخور کا عالمی دن منانے سے متعلق قرارداد کی منظوری دے دی ۔

قرار داد پاکستان اور 8 دیگر ممالک نے پیش کی تھی ۔ قرارداد میں عالمی سطح پر اس دن کو منانے کی دعوت دی گئی ہے اور تمام متعلقہ فریقین کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ مارخور کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت میں اس کے مجموعی ماحولیاتی نظام میں اس کے کردار کے پیش نظربین الاقوامی اور علاقائی تعاون کو بڑھانے پر غور کریں۔

مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے۔قرارداد میں اقوام متحدہ کے ماحولیات کے پروگرام (یو این ای پی ) کو مارخور کے عالمی دن کو منانے میں سہولت فراہم کرنے پر زور دیا گیا ۔ قرارداد کامتن اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مارخور ایک مشہور اور ماحولیاتی لحاظ سے جانوروں کی اہم نسل ہے جو وسطی اور جنوبی ایشیا کے پہاڑی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔

قرارداد میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ مارخور اور اس کے قدرتی مسکن کا تحفظ ایک ماحولیاتی ضرورت ہے اور علاقائی معیشت کو تقویت دینے ، تحفظ کی کوششوں اور پائیدار سیاحت اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع ہے۔

پاکستان میں مارخور صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے شہر چترال، کوہستان اور کالام کے علاقوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان ، صوبہ بلوچستان اور آزاد کشمیر کے کچھ حصوں میں پائے جاتے ہیں۔ مارخور کی نسل ایک زمانے میں معدوم ہونے کے قریب تھی لیکن اب اس کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور یہ دو عشروں میں دوگنا ہو گئی ہے۔

اب یہ مسلسل 10 واں سال ہے جب مارخورکی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔  مارخور کی آبادی 2014 سے سالانہ 2 فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی ہے۔  مارخور کی موجودہ تخمینہ شدہ آبادی 3,500 اور 5,000 کے درمیان ہے، ان کی اکثریت خیبر پختونخوا میں ہے، اس کے بعد گلگت بلتستان اور بلوچستان میں یہ پایا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان کے ضلع خضدار میں بم دھماکہ، پریس کلب کے صدر جاں بحق

دھماکے میں 9 افراد زخمی ہونےکی اطلاعات بھی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان کے ضلع خضدار میں بم دھماکہ،  پریس کلب کے صدر  جاں بحق

بلوچستان کے ضلع خضدار میں بم دھماکہ، خضدار پریس کلب کے صدر مولانا صدیق مینگل جاں بحق ہوگئے۔

صدرخضدارپریس کلب کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں 9 افراد زخمی ہونےکی اطلاعات بھی ہیں،  شہید کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق خضدار کے علاقے چروک میں سلطان ابراہیم روڈ پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے لیے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا استعمال کیا گیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ مشتبہ افراد نے خضدار پریس کے صدر مولانا صدیق منگل کو نشانہ بنایا جو دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

واضح رہے کہ صحافی اور میڈیا تنظیمیں آج عالمی یوم آزادی صحافت منارہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll