Advertisement
علاقائی

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی ،9 دہشت گرد گرفتار

کوہاٹ : سی ٹی ڈی  اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم  تحریک طالبان   کےنو دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 8 2021، 11:40 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی ،9 دہشت گرد گرفتار

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی ریجن کوہاٹ   اور حساس اداروں  نے  مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رحمت شاہ بانڈہ مہاجر کیمپ سے کالعدم تنظیم  تحریک طالبان   کےنو مبینہ  دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں ۔

سی ٹی ڈی کے مطابق  دہشتگردوں کے قبضہ سے 05 عدد پاکٹ فون، 03 کلاشنکوف، 02 عدد 7-RPG بمعہ 14 گولے، گرنیڈ، موٹرسائیکل اور کافی مقدار میں چارجر اور ایمونیشن برآمد ہوئی ہے،  دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان  سے ہے۔

Advertisement
Advertisement