پاکستان
آرمی چیف سے ڈائریکٹر سی آئی اے کی ملاقات
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز کی ملاقات کے موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اعادہ کیا گیا کہ پاکستان مستحکم اور خوش حال افغانستان کے لیے پُرعزم ہے۔ولیم برنز نے پاکستان کے افغانستان میں کردار اور انخلاء کے اقدامات کو سراہا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز نے پاکستان کی خطے میں استحکام کی کاوشوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اعادہ کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن سے متعلق تعاون کے لیے بھی پُرعزم ہے۔
جرم
باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق
ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی
باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہوگئے۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی۔
پاکستان
آصف زرداری قتل کیس : سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
وکیل صفائی سرداررازق کا کہنا تھا شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا،شیخ رشید پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے۔
بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد یاسر محمودنے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔
وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کھیل
ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے
برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا
آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔
تفصیلات کے مطابق برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔
دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
علاقائی 2 دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
کھیل 13 گھنٹے پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک