Advertisement
پاکستان

آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ریلوے پولیس کے25 ویں نئے آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر ستمبر 9 2021، 7:03 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

تفصیلات کے مطابق نئے آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی کو چیف کیپٹل آف پولیس ہیڈکوارٹر پہنچنے پر سلامی دی گئی ، ڈی آئی جی ڈاکٹر وقار عباسی نے انکا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ دیا۔

آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا شکر گزار ہوں ، ریلوے پولیس میں بہتری لاؤں گا جس طرح پنجاب پولیس میں لایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عارف نواز نے ریلوے میں جو کام کیے تھے اس ایجنڈے پر کام کریں گے ، مجھے معلوم ہے کہ وزیر ریلوے بہتری کی جانب لیکر جارہے ہیں ، ہر قسم کی ٹرانسپورٹ کی اپنی پولیس ہوتی ہے ، پنجاب گورنمنٹ سے ٹرانسپورٹ فورس بنانے کی منظوری دی جائے گی۔

آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی نے کہا کہ جس طرح موٹر وے پولیس نے اپنی عزت کمائی ہے ریلوے پولیس بھی اچھی شہرت کمائے گی ، لاہور ریلوے سٹیشن کی املاک کی حفاظت کےلیے ریلوے پولیس کو رکھنا ضروری ہے۔

 

 

Advertisement
Advertisement