جی این این سوشل

کھیل

لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور : معروف پاکستانی کرکٹر محمد نواز  کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا
لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

تفصیلات کے مطابق   لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا  ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ   محمد نواز کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے ۔

محمد نواز کا  کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز اسلام آباد پہنچنے پر کی جانے والی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے دوران مثبت آیا  تاہم   قومی اسکواڈ میں شامل دیگر تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی ۔

خیال رہے کہ   نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے 11 ستمبر کو اسلام آباد پہنچے گی ،  دونوں ممالک کے مابین کرکٹ سیریز 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

علاقائی

ڈیرہ بگٹی میں 90 غیرحاضر اساتذہ معطل

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیرہ بگٹی میں 90  غیرحاضر اساتذہ معطل

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی زیرصدارت صوبائی ایکشن پلان پرعمل کا آغازہوگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں 90 عادی غیرحاضر اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔ 

بلوچستان حکومت کے اعلامیے کے مطابق ایجوکیشن سیکٹرمیں غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ بگٹی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم ہوئی تھی۔

وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی میں بھی کسی عادی غیرحاضر ٹیچرکی سفارش نہیں کروں گا، بلا امتیاز پورے صوبے میں عادی غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ گودارتا کوئٹہ، ژوب تا نصیر آباد ہربند اسکول کھلے گا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے

برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20سیریز : سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود سابق کپتان بابر اعظم نے دو ریکارڈ توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق  برسبین میں بابراعظم نے اپنے کریئر کا 124 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فخر زمان کا 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو سات اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔

دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے سات اوورز میں 93رنز سکور کئے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز اسکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم سات اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر

اے کیو آئی کے مطابق لاہورکے فدا حسین روڈ پر اے کیو آئی 1491 ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر

دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پررہا۔

ماحولیات کی عالمی ویب سائٹ کے مطابق فضائی آلودگی کےلحاظ سےلاہور آج پہلے، دہلی دوسرےاورڈھاکا تیسرے نمبر پر ہے۔

آلودہ ترین شہروں میں لاہورکاائیر کوالٹی انڈیکس 1591 ریکارڈ کیا گیا جب کہ دہلی کی ہوا میں آلودگی کاتناسب 493  اور ڈھاکا میں 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیاگیا۔

اے کیو آئی کے مطابق لاہورکے فدا حسین روڈ پر اے کیو آئی 1491 ریکارڈ کیا گیا۔

 تعلیمی اداروں کی بندش اور نجی اداروں میں 50 فیصد آن لائن کام بھی لاہور کو تاحال اسموگ کےجال سے نہ نکال سکا تاہم محکمہ موسمیات نے پنجاب میں اسموگ سے پریشان شہریوں کو  بارش کی خوشخبری سنادی۔

دوسری جانب  پنجاب میں شدید دھند اوراسموگ کاراج برقرار ہونے کے باعث حدنگاہ کم ہونےپر کئی مقامات سے موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کونسا شہر پہلے نمبر پر آگیا؟
پنجاب میں شدید دھند اوراسموگ کاراج برقرار ہونے کے باعث حدنگاہ کم ہونےپر کئی مقامات سے موٹرویزبند کر دی گئیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll