جی این این سوشل

پاکستان

نواز شریف اس سال واپس آرہےہیں، جاوید لطیف کا دعویٰ

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف اس سال واپس آ رہے ہیں اور انہیں چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے دیا جائے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نواز شریف اس سال واپس آرہےہیں، جاوید لطیف کا دعویٰ
نواز شریف اس سال واپس آرہےہیں، جاوید لطیف کا دعویٰ

لاہور میں نیب دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف قوم کی قیادت کرنے خود آ رہے ہیں۔ نواز شریف کو سیٹ سے اتارنے والے خود پچھتا تو نہیں رہے لیکن پریشان ضرور ہیں۔ 

جاوید لطیف نے کہا کہ جنہوں نے نواز شریف کو نااہل کیا، جنہوں نے انکی حکومت کو ختم کیا اور تین سال میں پاکستان جس بھنور میں پھسن چکا ہے اس میں سے نکالنے کے لیے نواز شریف کو منتیں کرکے لائیں گے۔ 

لیگی رہنما نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا کہ پیپلز پارٹی کو لایا جا رہا ہے اگر بلاول بھٹو جمہوری طریقے سے آئیں تو ن لیگ کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میرا خاندان 1950 سے کاروبار کر رہا ہے۔ ہمارے میاں گارمنٹس اور میاں ڈپیارٹمنٹ اسٹور بھی تھے جبکہ میاں فلور مل میرے ضلع کونسل ممبر منتخب ہونے سے پہلے کی ہے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے اختیارات کا بطور ممبر غلط استعمال نہیں کیا لیکن ذہنی طور پر بھی تیار ہوں اور اسی پر نتائج بھگتوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو مجھ سے محبت اسوقت جاگتی ہے جب اسمبلی میں بولتا ہوں، نیب کے جواب دینے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوں۔

میاں جاوید لطیف نے نیب تحقیقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سنہ 2000 میں اسطرح کے کیس بنائے گئے تھے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

اس سے قبل آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں میاں جاوید لطیف نیب لاہور میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ نیب ٹیم نے جاوید لطیف سے تقریباً دو گھنٹہ تک تحقیقات کرتے ہوئے ذرائع آمدن سے متعلق تفصیلات طلب کیں۔

واضح رہے کہ جاوید لطیف پر 50کڑور سے زائد غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب کی تین رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے لیگی ایم این اے سے پوچھ گچھ کی۔

 

 

جرم

کچے کے سرحدی علاقے میں پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 7 زخمی

آپریشن میں ڈاکو عالم شر اور نذیر شر مارے گئے جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کچے کے سرحدی علاقے میں پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 7 زخمی

سندھ وپنجاب کےکچےکےسرحدی علاقے میں پنجاب پولیس نے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کرکے 2 ڈاکو  ہلاکجبکہ کارروائی میں 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن میں ڈاکو عالم شر اور نذیر شر مارے گئے جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک ڈاکو پولیس کے 3 جوانوں کی شہادت ، قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوت تھے۔

ڈی پی او کا کہنا ہےکہ مختلف مقامات پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ابھی جاری ہے اور ماچھکہ ، بھونگ، صادق آباد اورکوٹ سبزل کی پولیس نفری بھی آپریشن میں شریک ہے،گھوٹکی اور راجن پور پولیس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے بتایا کہ بگٹی قبیلے کے رضا کار  بھی پولیس کے ساتھ ہیں۔ ڈاکوؤں نے چوکیاں مضبوط بنانے کا کام روکنے کےلئے پولیس پر شدید فائرنگ کی۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں رینجرز  پولیس سے تعاون کررہی ہے اور سندھ پولیس نے ہمارا زبردست ساتھ دیا ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ آپریشن میں مختلف اداروں کے ساتھ رابطہ ہے، جب کہ آپریشن میں رضاکاروں کی شمولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں رضا کار شامل نہیں کیے جاتے بلکہ وہ انٹیلیجنس معلومات دیتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے  انفارمرز کی مدد لیتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پاکستان کے شعبہ صحت کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے شعبہ صحت کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

پاکستان کو شعبہ صحت میں ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین کی 2024ء کی عالمی رہنماؤں کی فہرست میں ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام شائع کیا گیا ہے۔ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔ عالمی سطح پر یہ نامزدگی ڈاکٹر شہزاد بیگ کی قیادت اور پولیو کے خاتمے کے لیے کی گئی کوششوں کا اعتراف ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شہزاد بیگ واحد پاکستانی ہیں جنہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا گیا ہے۔پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے ٹیم کی قیادت کرنے سے قبل ڈاکٹر شہزاد بیگ نائجیریا میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے لیے ٹیکنیکل ایڈوائزر کے طورپر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، ان کی کوششوں کی وجہ سے نائجیریا کو 2020 میں پولیو سے پاک قرار دیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین نے ڈاکٹر شہزاد بیگ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں حکومت نے صرف ایک سال میں 9 کروڑ سے زائد بچوں کو ٹیکہ لگانے کے لیے 4 لاکھ ویکسی نیٹرز اور 80 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی، دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا لندن ہیتھرو ایئرپورٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے ہمیں اپنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔

ہائی کمشنر نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے دورہ برطانیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ندا ڈار کی کپتانی میں 17 رکنی ٹیم برطانیہ میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll