جی این این سوشل

پاکستان

این سی او سی کا تعلیمی ادارےمزیدایک ہفتےبندرکھنےکافیصلہ

اسلام آباد:ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے تعلیمی ادارےمزیدایک ہفتےبندرکھنےکافیصلہ کرلیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

این سی او سی کا تعلیمی ادارےمزیدایک ہفتےبندرکھنےکافیصلہ
این سی او سی کا تعلیمی ادارےمزیدایک ہفتےبندرکھنےکافیصلہ

ذرائع  کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے کورونا پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، این سی او سی کا تعلیمی ادارےمزیدایک ہفتےبندرکھنےکا بھی فیصلہ،27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارےایک ہفتہ مزیدبندرہیں گے۔

مزید پڑھیں : طالبان نے امریکا پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا

ذرائع کا کہنا  ہے کہ  توسیع کا فیصلہ کورونا صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پردباؤ کےپیش نظرہوا، کورونا کی پابندیوں کااطلاق ملک بھر کے 27 حساس اضلاع پرہوگا۔

خیال رہے کہ 29 اگست کوکورونا پابندیوں کی 13 سے 27 اضلاع تک توسیع ہوئی تھی،  کوروناکی پابندیوں کا اطلاق 4 سے 12 ستمبر تک کیلئے کیا گیا تھا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد26ہزار497ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11لاکھ94ہزار198ہوگئی ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران  مزید 84 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4062 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج

شری بی بی کے وکلا خود بھی نہیں چاہتے کہ وہ جیل چلی جائیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کی  اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کے وکلا خود بھی نہیں چاہتے کہ وہ جیل چلی جائیں، گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ آئندہ تاریخ پر فیصلہ کروںگا پھر بھی پیش نہیں ہوئے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا، وکلا کی عدم پیشی پرعدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کے وکلا عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟

عدالت نے کہا کہ اگر وہ یہ کیس جیت جاتے تو بشریٰ بی بی جیل چلی جاتیں، وہ خود بھی نہیں چاہتے کہ بشریٰ بی بی جیل چلی جائیں ، مذاق بنایا ہوا ہے۔

سرکاری وکیل نے عید پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کا بتایا تو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ دونوں جانب سے عدالت کے ساتھ سیاست کھیلی جا رہی ہے۔

درخواست خارج ہونے کے کچھ دیر بعد بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل عدالت پہنچ گئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گل صاحب آپ کی درخواست عدم پیشی پر خارج کر دی ہے، اب آپ درخواست بحالی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

عثمان گِل ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ہم پٹیشن بحالی کی درخواست ابھی تھوڑی دیر میں دائر کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ  31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرکے رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیاتھا ۔

بعدازاں 6 فروری کو بشریٰ بی بی نے سب جیل قرار دی گئی بنی گالہ سے واپس اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وزیر خزانہ کی واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات

پاکستانی وزیر خزانہ اورنگزیب کا آئی ایم ایف کی ایم ڈی  کرسٹیانو جارجیو سے بھی ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خزانہ  کی واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آج واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی۔

انہوں نے ملاقات میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور زراعت، آئی ٹی، کانوں اور معدنیات اور توانائی سمیت اہم شعبوں میں بیرونی اور ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔

یاد رہے کہ پاکستانی وزیر خزانہ اورنگزیب کا آئی ایم ایف کی ایم ڈی  کرسٹیانو جارجیو سے بھی ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں اگلے 15 دن کے لیے ہوں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوگراکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کردی  گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا  گیا ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں اگلے 15 دن کے لیے ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll