لاہور : صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔

.jpg&w=3840&q=75)
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے صوبے میں سکولوں کی بندش کے حوالے سے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کرونا وباء کی صورتحال کومدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔
ANNOUNCEMENT:
— Murad Raas (@DrMuradPTI) September 10, 2021
All Public and Private Schools of Punjab to remain closed until Wednesday September 15th, 2021. Stay home and stay safe.
گزشتہ روز کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے کورونا پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا تھا ۔ فیصلے کے مطابق 27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارےایک ہفتہ مزیدبندرہیں گے۔
یاد رہے کہ پنجاب میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے کورونا پابندیوں کا اطلاق 6 سے 11 ستمبر تک کیلئے کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ کورونا کے پیش نظر پنجاب بھر کے بند سرکاری و نجی اسکولز کو 7جون سے ایس او پیز کے ساتھ دوبارہ کھولا گیا تھا۔

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 9 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 11 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- 8 گھنٹے قبل

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 11 گھنٹے قبل

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 12 گھنٹے قبل

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 11 گھنٹے قبل

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 10 گھنٹے قبل

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 12 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 11 گھنٹے قبل

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل