جی این این سوشل

کھیل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد : نیوزی لینڈ کی ٹیم نے  18 سال بعد پاکستان میں قدم رکھ دیا  ۔ کیویز ٹیم 2003میں آخری بار پاکستان آئی تھی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

تفصیلات کے مطابق  کیویز کی ٹیم  ڈھاکہ سے  چارٹرڈ فلائیٹ  بی جی 4031 کے ذریعے اسلام آباد پہنچی ہے ۔ مہمان کیوی ٹیم کی سب سے پہلے ہوٹل میں کورونا ٹیسٹنگ ہوگی اور کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مہمان ٹیم کو پریکٹس کرنے کی اجازت ملے گی۔  1 دن ہوٹل میں قرنطینہ کرنے بعد 13 ستمبر سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹر سکواڈ میچ شیڈول ہے۔

تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 17 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایک روز قبل پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا تھا،علیم ڈار اور احسن رضا نیوزی لینڈ سیریز میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ آصف یعقوب، فیصل آفریدی،  راشد ریاض اور شوزب رضا بھی امپائرنگ کےفرائض انجام دیں گے۔

رواں ماہ یکم ستمبر کو پی سی بی نے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا،اعلان کردہ اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان) ،عبداللہ شفیق اور   امام الحق شامل ہیں  ،حارث رؤف، حسن علی،  فخر زمان، فہیم اشرف ، خوشدل شاہ،  افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، محمد حارث(وکٹ کیپر)،  محمد حسنین، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر ،  سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی ،  عثمان قادر اور زاہد محمود  شامل ہیں۔

 

کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں  میں جائے گی؟

ذرائع کے مطابق ٹرافی ٹیکسلا، ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی اور کراچی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں  میں جائے گی؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے  پاکستان ٹور کا آغاز آج سے ہو رہا ہے،شیڈول کے مطابق ٹرافی کا ٹورآج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ 
چیمپئنز ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی  جس دوران اسے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔
 اسلا م آباد میں چیمپئنز ٹرافی کو دامن کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ میوزیم  سمیت اسکول کالجز اور مختلف جگہوں پر لے جایا جائے گا، اس موقع پر سابق قومی کرکٹر شعیب اختر ٹرافی کے ہمراہ ہوں گے۔
اسلام آباد کے بعد ٹرافی 17 نومبر کو ٹیکسلا  جبکہ 18 نومبر کو خانپور میں لےجایا جائے گا۔
19 نومبر کو  مری  جبکہ 20 نومبر کو نتھیا گلی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی  ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر  جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔
جبکہ   6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری بھارت  میں ٹرافی ٹور ہو گا،آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اے این پی  رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے

الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این پی  رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال  کر گئے۔

الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہو گیا، الیاس احمد بلور کی عمر 84 برس تھی۔

رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی،الیاس بلور، غلام بلورکے بھائی اور غضفر بلور کے والد تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم برداشت  ہر سال اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اس دن کی  منظوری  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 16 نومبر1996 کو دی اور پہلی مرتبہ یہ دن  2005 میں منایا گیا۔

بنیادی طور اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت، صبر و تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے منفی اثرات سے  لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے۔

اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو بھی اجاگر کریں گی۔

اس دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ  لوگوں کو ایک دوسروں کے مذہب ،عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll