جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان نےبھارتی الزامات اورحقائق پرمبنی ڈوزیئر پیش کردیا

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ  محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، آج ہم ڈوزیئرسامنے رکھ رہے ہیں،  یہ ڈوزیئرمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان نےبھارتی الزامات اورحقائق پرمبنی ڈوزیئر پیش کردیا
پاکستان نےبھارتی الزامات اورحقائق پرمبنی ڈوزیئر پیش کردیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر انسانی حقوق شریں مزاری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے مشترکہ پریس کانفرنس  کی۔جس میں پاکستان نےبھارتی الزامات اورحقائق پرمبنی ڈوزیئر پیش کردیا ۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ ڈوزیئر131صفحات پر مشتمل ہے،آج ہم ڈوزیئرسامنے رکھ رہے ہیں، یہ ڈوزیئرمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ہے، بی جے پی حکومت آنے کےبعد ان خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ، آج فوجی محاصرے کو 769 دن گزر گئے ہیں ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 131 صفحات پر مشتمل ڈوزیئرکے 3چیپٹرہیں، ڈوزیئرمیں 113حوالے ہیں ،ڈوزئیر میں بھارتی میڈیااورتھینک ٹینک کے حوالےبھی ہیں ،ڈوزیئرمیں بھارتی فوج کے 15 آڈیو ٹیپس ہیں، ڈوزیئرمیں3 ہزار 432وار کرائمز کی نشاندہی کی گئی ،ڈوزیئرمیں ایک ہزار 128 بھارتی اہلکاروں کی نشاندہی ہے جو جرائم میں ملوث ہے،ڈوزیئرمیں ایک  میجر جنرل، 4 آئی جیز اور 7 ڈی آئی جیز کی نشاندہی ہے،ڈوزیئرمیں بھارت کےفالس فلیگ آپریشن کا حوالہ دیا گیا ، کس طرح کشمیریوں کی جائز تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ،کس طرح پاکستان کو ملائم کیا جاتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ  ڈوزیئرمیں کشمیر میں بھارتی فوج کےہاتھوں پیلٹ گنز کا استعمال، متاثرہ بچوں کی ویڈیوزبھی شامل ہیں ، ڈوزیئرمیں قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونےوالے کشمیریوں کی اجتماعی قبروں کابھی ذکر ہے۔ڈوزیئرمیں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیرمیں خواتین کی آبروریزی کےبھی ثبوت موجود ہیں ۔اس ڈوزیئرمیں مقبوضہ کشمیر کے بےگناہ خواتین اور بچوں پر تشددکےثبوت بھی موجود ہیں ۔ڈوزیئرمیں قابض فوج کے زیر حراست کشمیریوں پر ہونےوالےتشددکےبھی ثبوت موجود ہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث اہلکاروں کی نشاندہی کردی ،بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، کشمیریوں کا محاصرہ فوری طور پر ختم کیا جائے،صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت دی جائے،  ڈوزیئرکی کاپیاں اپنے مشنز کو بھجوائیں گے، دنیا میں جہاں جہاں ممکن ہوا یہ ڈوزیئربھیجیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ  یکم ستمر کو سید علی گیلانی طویل علالت کے بعد بھارتی ہراست میں انتقال کرگئے، بھارتی حکومت نے سید علی گیلانی کے گھر جانے کے راستے بند کیے، سید علی گیلانی کی میت زبردستی ان کے اہل خانہ سے چھینی گئی۔ اس پائے کی شخصیت کی آخری رسومات ان کے اہلیخانہ کا حق تھا، سید علی شاہ گیلانی کے اہلخانہ کو آخری رسومات ادا کرنے نہیں دی گئیں، یہ سب دیکھ کر دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں کے دل دہل گئے۔ 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  ڈوزیئرمیں عالمی اور بھارتی اداروں کے حوالے شامل ہیں،ڈوزیئرمیں  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سےحقائق شامل ہیں، ڈوزیئرمیں   کشمیر میں قابض فورسزکی  جانب سے جعلی مقابلوں کےناقابل تردیدثبوت ہیں۔

ڈاکٹر معید یوسف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  آج کوئی بھی نہیں جو بھارت کے اقدامات کو درست کہے، جو کچھ مقبوضہ کشمیر میں ہورہا ہے سب کے سامنے ہے،دنیا کے بھارت کے بارے میں خیالات تبدیل ہورہے ہیں،دنیا تجارتی مفادات کی وجہ سے خاموش ہے۔

مشیر قومی سلامتی  نے کہا کہ اب ہم دوٹوک الفاظ میں بھارتی اقدامات پر بات کررہے ہیں،ماضی میں بھارت کے خلاف اس طرح کھل کر بات نہیں ہوتی تھی، آج بھارتی میڈیا دیکھیں تو لگتا ہے دہلی فتح ہوگیا ہے۔

جرم

بھارتی عوام نے مودی حکومت کا اسلام مخالف بیانیہ مسترد کردیا

سوشل میڈیا پر بھارتی عوام نے مودی کے مسلم مخالف بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کے پاس کوئی اتھارٹی نہیں ہے کہ وہ بھارتی مسلمانوں کے خلاف غلط معلومات پھیلائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی عوام  نے مودی حکومت کا اسلام مخالف بیانیہ مسترد  کردیا

مودی سرکار کے مسلم مخالف بیانیے کو عوام نے مسترد کر دیابھارت میں انتخابات سے قبل مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا ہے۔ مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے مسلمانوں کے خلاف زہر گھول رہی ہے حال ہی میں راجھستان میں انتخابی ریلی کے دوران مودی نے مسلمانوں کو نشانے پر رکھ لیا۔مودی سرکار انتخابات کی مہم کے دوران فرقہ وارانہ نظریے کے فروغ کا کوئی موقع جانے نہیں دیتی۔

سوشل میڈیا پر بھارتی عوام نے مودی کے مسلم مخالف بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کے پاس کوئی اتھارٹی نہیں ہے کہ وہ بھارتی مسلمانوں کے خلاف غلط معلومات پھیلائے، مودی فرقہ وارایت کی بنیاد پر منتخب ہونے والے سیاسی رہنما کے طور پر عہد پورے کر رہے ہیں، مودی کے جھوٹے دعوں کی حقائق پر مبنی فوری جانچ پڑتال کی جائے۔

بھارتی عوام نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ مودی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے خلاف کارروائی کرے مذہبی نفرت حکومتی مرکزی دھارے میں شامل ہو گئی ہے جسکے نتائج بھارت کے لیے منفی ثابت ہوں گے۔ اس طرح کی باتوں کا سہارا ایک وزیر اعظم اور اسکی پارٹی کے لئے سب سے بڑی مایوسی کی علامت ہے۔مودی سرکار یہ سب الیکشن کی جیت اور عوام کی توجہ حاصل کرنی کے لیے کر رہی ہے، پوری دنیا نے دیکھا کہ مودی کی وجہ سے کس طرح پورے بھارت کو فرقہ وارایت کا سامنا کرنا پڑابھارتی عوام نے انتخابی مہم کے دوران مودی کے متعصبانہ رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ بھارت پر مسلمانوں کا پہلا حق ہے جبکہ مودی کونسے بھارت کو دنیا کے سامنے لانا چاہتا ہے۔ بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق مودی نے نیشنل ڈیولپمنٹ کونسل کی میٹنگ میں منموہن سنگھ کے خطاب کی جان بوجھ کر غلط تشریح کی۔

مودی اپنے انتہا پسند نظریے کے تحت ہمارے لوگوں کو ذات پات، نسل، جنس اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں، اگر ہم ایک خوشحال اور مساوی بھارت کی امید رکھتے ہیں تو ہمیں اس متعصب سوچ سے باہر نکلنا ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسمبلی میں گندم کے سرکاری ریٹ پر ہنگامہ آرائی

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے خلاف کسان باہر آنے ہی والے ہیں اور پھر حکومت ان کو کسی صورتت بھی کنٹرول نہیں کر سکے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسمبلی میں  گندم کے سرکاری  ریٹ پر ہنگامہ آرائی

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گندم کا ریٹ حکومت کی جانب سے 3900 روپے فی من مقرر کیا گیا جبکہ حکومت اس ریٹ پر کسان سے گندم خرید ہی نہیں رہی ان کے درمیان حکومت نے ایک مافیا پال رکھا ہے جو کسانوں سے کھیل رہا ہے اور کم قیمت میں ان سے گندم خریدی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی پیکج نہیں ہے ۔ 

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے خلاف کسان باہر آنے ہی والے ہیں اور پھر حکومت ان کو کسی صورتت بھی کنٹرول نہیں کر سکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ غریب کسان کو ہر صورت گندم پر سبسڈی دی جائے اور کسانوں کو اس پیکج پر ریلیف دیا جائے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت  گرد ہلاک

 ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے برامد ہونے والے ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لے لیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سرغنہ سہیل عرف عزماتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل عرف زرقاوی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll