کراچی : عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف کی طبیعت میں کل سے مزید بہتری نہیں آئی۔


تفصیلات کے مطابق لیجنڈ اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف کی طبیعت میں کل سے مزید بہتری نہیں آئی ہے ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق ان کی امریکا روانگی کے لیے انتظامات کررہے ہیں ۔
جواد عمر نے کہا ہے کہ ائیر ایمبولینس کے لئے رابطے جاری ہیں۔قوم سے درخواست ہے انکے لئےخصوصی دعائیں کریں۔ عمر شریف کئی روز سے آغا خان اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اورگورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسپتال میں زیر علاج معروف کامیڈین عمر شریف کی عیادت کی تھی،وفاقی وزیر اطلاعات کی عمر شریف کو علاج معالجے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔بھارتی نامور کامیڈین جونی لیور کی جانب سے عمر شریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تھا۔
چند روز قبل پاکستان کے سینیئر کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں سے ان کی صحت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی تھی ۔ سوشل میڈیا سائٹ پر عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں انھوں نے لکھا تھا کہ عمر شریف کے لیے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔
عمر شریف کی اہلیہ نے ایک اور پوسٹ میں لکھا ’’میں زرین عمر اور جواد عمر حکومتی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ہم صرف یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عمر اور ان کے اہلخانہ نے حکومت اور کسی ادارے سے مالی امداد کی درخواست نہیں کی۔ ہم عمر شریف کا ویزا جلد سے جلد حاصل کرنے کے لیے مدد مانگ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ عمر شریف کچھ عرصے سے کافی علیل ہیں ، وہ گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- 42 منٹ قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 21 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 20 گھنٹے قبل

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- ایک گھنٹہ قبل

بیرون ملک مقیم بارہ ملین سے زائد پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لیبیائی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 19 گھنٹے قبل














