لاہور: پاکستان ٹیلی ویژن اور فلموں کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔


اپنے ٹوئٹر پیغام میں ہمایوں سعید نے کہا کہ عمر شریف ایک لیجنڈ اداکار ہیں اور پاکستان کا فخر ہیں۔ہمایوں سعید نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ عمر بھائی کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطا کرے۔
یاد رہے کہ سینئر اداکار و کامیڈین عمر شریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے اپنے بہتر علاج کے لیے مدد کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
عمر شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’اُن کا علاج چل رہا ہے، اُنہیں ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ آپ کا بہتر علاج امریکا میں ہو سکتا ہے، آ پ کو باہر ملک میں جا کر علاج کروانا چاہیے۔‘
Praying for Omer Sharif sb's speedy recovery. A true legend and pride of Pakistan. May Allah bless you with the best of health and a long life Omer bhai pic.twitter.com/bHw0fO1vYG
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) September 12, 2021
جس کے بعد وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے عمر شریف اور ان کے اہلِ خانہ کو بہتر علاج کے لیے مدد کی مکمل یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یاداشت بھی خراب ہو گئی ہے، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ان کی تشویشناک حالت کے حوالے سے بھی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عرب ممالک کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال قرار
- ایک گھنٹہ قبل

کینیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، سوار تمام افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ
- 3 گھنٹے قبل

لاہور : مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

بنوں:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ کے پی کا توہین عدالت کی درخواست دینے کا اعلان
- 19 منٹ قبل

ایلون مسک نے ویکی پیڈیا کے مقابلے میں نیا سرچ انجن لانچ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل
یوٹیو بر ڈکی بھائی کی اہلیہ نے سائبر کرائم ایجنسی کے 9 آفیسروں کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا
- 3 گھنٹے قبل
اپر کوہستان کرپشن اسکینڈل: گرفتار پولیس اہلکار 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق ،اعلامیہ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

بھارتی نواجوان نے یو اے ای کی سب سے بڑی لاٹری جیت لی، رقم کہاں خرچ کرنے کا اعلان کیا؟
- 3 گھنٹے قبل

ن لیگ کا فیصلہ: حکومت کی تبدیلی میں پیپلز پارٹی کا ساتھ مگر حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے
- چند سیکنڈ قبل

کور کمانڈر مجھے مبارکباد دینے آئے تھے، میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں،سہیل آفریدی کا ردعمل
- ایک گھنٹہ قبل










.jpg&w=3840&q=75)


