Advertisement
تجارت

ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی : پاکستان میں گزشتہ تین مہینوں سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور ملکی کرنسی بازار میں امریکی ڈالر کی قیمت 168 پاکستانی روپے کی حد عبورکرچکی ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 14 2021، 7:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

انٹر بینک میں  ڈالر کی قیمت پچاس پیسے اور بڑھ گئی ہے ۔ آج جب کرنسی مارکیٹ کھلی تو ڈالر کی قیمت 168.10 پر تھی ، کاروبار کھلتے ہی ڈالر کی طلب میں مزید اضافہ ہوگیا ۔

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح یعنی 168.60 روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ رواں برس مئی کے مہینے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 152 پاکستانی روپے تھی ۔

سال 2020 میں بھی ڈالر کی قیمت 168 روپے تک گئی مگر پھر اپنی پہلی قیمت پر آگری تھی ۔ تاہم مئی میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا اور تین مہینوں میں اس کی قدر میں16 روپے تک اضافہ ہوا ۔

سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے 6 ملین ڈالر اور سونے کی اینٹیں برآمد

Advertisement
Advertisement