جی این این سوشل

تجارت

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

لاہور: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالرکی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈالر کی قیمت میں اضافہ
ڈالر کی قیمت میں اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 8 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 168 روپے 02 پیسے سے بڑھ کر 168 روپے 10 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 72.17 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 47270.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.15 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 13 کروڑ 18 ہزار 36 شیئرز کا لین دین ہوا۔

علاقائی

پنجاب حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کے لئے بڑا اقدام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات کر دیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت  کی جانب سے خصوصی افراد کے لئے بڑا اقدام

پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کیلئے خصوصی ہمت کارڈ اور بیت المال کے تحت نگہبان کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کر لیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سوشل ویلفیئر اور بیت المال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات کر دیں۔ 

اجلاس میں خصوصی افراد کیلئے ہمت کارڈ اور بیت المال کے تحت نگہبان کارڈ کے اجراء، معذوری کے ساتھ کام کرنے والے افراد کے لیے قرضہ اسکیم کا اجراء اور معذور افراد کو وہیل چیئر اور دیگر مددگار آلات مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خصوصی افراد کو مالی خودمختاری کیلئے ایک سے 2 لاکھ روپے قرضہ دیا جائے گا، ہر ڈویژن میں خواتین پر تشدد کے سد باب کیلئے وی اے ڈبلیو سی سینٹر بنانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور، ملتان، فیصل آباد کے اسکلز ڈیولپمنٹ سینٹرز فعال اور دیگر اضلاع میں قائم کرنے کا جائزہ،  اسپیشل افراد کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کے آڈٹ کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ کا غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کرنے کا حکم

محسن نقوی کی پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر داخلہ کا  غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری  سمز  بند کرنے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر موثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ موبائل سمز کو بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں ماڈل نادرا دفاتر قائم کئے جائیں،عوام کی سہولت کے لئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جارہی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹر کی پوری عمارت کا دورہ کیا اور پرنٹنگ سمیت تمام شعبوں کا معائنہ کیا۔ 

وزیرداخلہ نے  زیرصدارت اجلاس  میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دیا جبکہ پنجاب کے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی ہدایت بھی کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں ماڈل تھانوں کے قیام سے عوام کو سہولت کے ساتھ امیج میں بھی بہتری آئی، ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ مل کر سہل نظام متعارف کرایا جائے، شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نادرا پاکستان کی پہچان ہے،عوام کو تیز رفتار سروس فراہم کرنے کےلیےنادرا کے ماڈل آفس بنائے جائیں۔پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ ملکر سہل نظام متعارف کرایا جائے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نادرا سٹریٹجک پلان میں شہریوں کی سو فیصد رجسٹریشن کے سلسلے میں اقدامات کی تفصیل بھی دی گئی۔ نادرا ٹیکنالوجی و انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور رجسٹریشن مراکز کے آن لائن پلیٹ فارمز کو بھی بہتر بنائے جائے گا ۔جس سے مقامی شہریوں سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ان سہولتوں تک موثر انداز میں رسائی حاصل ہو گی۔

نادرا رجسٹریشن سنٹرز پر سیلف سروس کیوسک قائم کرنے اور موبائل رجسٹریشن فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ منتخب مراکز پر شفٹوں کے اوقات کو بڑھانے اور ہفتہ وار تعطیل کے دنوں میں بھی سروس فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو نادرا سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا،نادرا کے بورڈ ممبران اور نادرا کے تمام اعلی حکام نے شرکت کی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شبلی فراز سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

ہم سب نے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی مشاورت کی ہے، سربراہ سنی اتحاد کونسل

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شبلی فراز سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شبلی فراز کو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا ہے۔

رولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا کہ ہم سب نے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی مشاورت کی ہے، بانی پی ٹی آئی نے جلسوں اور تحریک کے حوالے سے ہدایات دی ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے زور دیا ہے کہ آزاد میڈیا کیلئے مضبوط پالیسی ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کی کامیابی کا آخری فیز چل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آخری مرحلہ ہے یہ جنگ ہم جیت چکے ہے،ہمارے دشمن ہار چکے ہے ہماری جیت کا اعلان نہیں کررہے یہ لوگ کیونکہ یہ خوفزدہ ہے، عمران خان انشاء اللہ بہت جلد دوبارہ اپنی عوام میں ہوں گے اور اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll