Advertisement

سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے 6 ملین ڈالر اور سونے کی اینٹیں برآمد

بنجشیر: افغانستان کے سابق نائب صدرامراللہ صالح کے گھر سے 6 اعشاریہ 5 ملین ڈالر برآمد ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر ستمبر 13 2021، 9:36 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے 6 ملین ڈالر اور سونے کی اینٹیں برآمد

افغان میڈیا کے مطابق امراللہ صالح کے گھر سے 18 سونے کی اینٹیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ افغان رہنما احمد اللہ متقی نے امراللہ صالح کے گھرسے رقم برآمدگی کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ امرااللہ صالح نے ایک ہفتہ قبل ہیں بیان جاری کیا تھا کہ وہ افغانستان میں موجود ہیں اور فرار نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وادی پنجشیر میں ہیں۔

افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کے دور میں امر اللہ صالح نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ انہوں نے اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد خود کو صدر قرار دیا تھا۔  اشرف غنی کے دور میں امراللہ صالح کو وزیر داخلہ بھی بنایا گیا تھا۔

امراللہ صالح جو افغانستان کی انٹیلیجنس سروس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں، نے لوگوں سے وادی پنجشیر کی مزاحمت میں شریک ہونے کا کہا تھا۔ امراللہ صالح کا کہنا تھا کہ ’وہ کبھی طالبان کے ساتھ ایک چھت کے تلے نہیں بیٹھیں گے۔ کبھی بھی نہیں۔‘

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح  فرار ہو گئے ہیں جب کہ احمد مسعود بھی منظر سے غائب ہیں۔ خبریں یہ بھی آ رہی ہیں کہ امر اللہ صالح کے بھائی روح اللہ عزیزی کو قتل کردیا گیا ہے۔

Advertisement
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 2 دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • ایک گھنٹہ قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 5 دن قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 2 دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 22 منٹ قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • 3 گھنٹے قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 2 دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 5 دن قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 2 دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • ایک دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 2 دن قبل
Advertisement