جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن نے   وفاقی وزراء کے الزامات کو مسترد کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن  آف پاکستان (ای سی پی ) نے  وفاقی وزیر فواد چوہدری اور  اعظم سواتی  کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن   وفاقی وزراء کے الزامات کو مسترد کردیاالیکشن کمیشن نے   وفاقی وزراء کے الزامات کو مسترد کردیا
الیکشن کمیشن   وفاقی وزراء کے الزامات کو مسترد کردیاالیکشن کمیشن نے   وفاقی وزراء کے الزامات کو مسترد کردیا

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن  آف پاکستان (ای سی پی )کا آج اہم اجلاس ہوا ، جس کی  صدارت سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان  نے  کی ۔اس اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن  جناب نثار احمد درانی ، اور شاہ محمد جتوئی  کے علاوہ  الیکشن کمیشن  کے سینئر افسران  شریک ہوئے اور   الیکشن کمیشن  اور چیف الیکشن کمشنر  پر لگائےگئے  الزامات  کو زیر بحث  لایا گیا ۔ 

 الیکشن کمیشن  نے  ان الزامات  کی پُرزور  الفاظ میں  تردید   کی اور انہیں مسترد کردیا  ہے، صدرپاکستان  اور سینٹ  سٹینڈنگ کمیٹی   کی میٹنگ  کے دوران  وفاقی  وزیر  ریلوے  جناب محمد اعظم خان سواتی  کی طرف سے  الیکشن کمیشن  پر جو الزامات  عائد کیے گئے  ہیں اُس پر اُن  سے ثبوت  مانگنے کا فیصلہ  کیا گیا۔فواد چوہدری  کی طرف سے  پریس بریفنگ  کے دوران  الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنرپر  جن الفاظ  میں الزام تراشی کی گئی ۔

الیکشن کمیشن نے  وفاقی وزیر   فوادچودھری اور  سینیٹر اعظم سواتی کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن  نےاعظم سواتی سے الزامات کے ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پیمرا سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر نے ہدیات کی ہے کہ  الیکشن کمیشن عملہ  ریکارڈ مرتب کرکے پیش کرے ، ایوان صدر،سینیٹ کمیٹی کی کارروائی ، میڈیا بریفنگ سے متعلق ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  چند روز قبل وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی منطق عجیب و غریب ہے،الیکشن کمیشن کہتا پارلیمنٹ کو حق نہیں ہے بتائے انتخابات کیسے ہوں گے،آئین میں واضح لکھا ہے صاف شفاف انتخابات کے قوانین بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے،قانون بنانے کا اختیار الیکشن کمیشن کے نہیں پارلیمان کے پاس ہے،پارلیمان میں بیٹھے ارکان فیصلہ کرتے ہیں کس طرح کا نظام اپنانا ہے،الیکشن کمیشن کو ٹیکنالوجی کے استعمال پر اعتراض نہیں ،انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کو زیادہ شوق ہے اپوزیشن کے ماﺅتھ پیس کے طور پر کام کریں ،چیف الیکشن کمشنر کو نوازشریف نے لگایا تھااس لئے ان کی زبان بول رہے ہیں۔

تجارت

امریکہ ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے معاہدوں کا خیر مقدم کرتا ہے ، میتھوملر

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات بھی  کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ ،  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے  والے معاہدوں کا خیر مقدم کرتا ہے ، میتھوملر

 امریکہ نے اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی طرف سے کی گئی معاشی اصلاحات کو سراہاہے۔

واشنگٹن میں نیوزبریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھوملرنے کہاکہ امریکہ گزشتہ ماہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے سٹاف لیول معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کرتاہے۔میتھوملرنے کہاکہ ہم تکنیکی معاہدوں سمیت تجارتی اورسرمایہ کاری تعلقات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات بھی  کی ۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ اورنگزیب  نے ملاقات میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور زراعت، آئی ٹی، کانوں اور معدنیات اور توانائی سمیت اہم شعبوں میں بیرونی اور ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی چین کے شنگھائی الیکٹرک گروپ کو بڑی دعوت

شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں تھرکول مائن ڈویلپمنٹ اور ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ پر مشتمل کول پاور پروجیکٹ پر کام کررہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی چین کے شنگھائی الیکٹرک گروپ کو بڑی دعوت

اسلام آباد :  وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چین کے شنگھائی الیکٹرک گروپ کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں کوئلہ نکالنے کے منصوبے کو مزید وسعت دے کر کوئلے پر چلنے والے درآمد شدہ ملکی پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں گروپ کے چیئرمین WU-Lei کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت چینی سرمایہ کاروں کو اپنے منصوبے آگے بڑھانے میں تمام سہولیات فراہم کریگی۔

انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ شہبازشریف نے چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی تعاون کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم کو مختلف منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بتایا گیا کہ شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں تھرکول مائن ڈویلپمنٹ اور ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ پر مشتمل کول پاور پروجیکٹ پر کام کررہا ہے۔گروپ کے تھرکول منصوبے سے سالانہ 40کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہورہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جاری منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں، وزیر اعلی پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور رنگ روڈ SL-3 کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر SL-4 کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاری منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں، وزیر اعلی پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا نے کہا کہ سڑکوں اور اسپتالوں کی تعمیر و بحالی میں کسی قسم کی کوئی تاخیر قابل قبول نہیں ہے ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز  نے بدھ کے روز پنجاب بھر میں سڑکوں، بنیادی صحت یونٹس (BHUs) اور رورل ہیلتھ سینٹرز (RHCs) کی بحالی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ میں خود جا کر ان منصوبوں کا جائزہ لوں گی۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور رنگ روڈ SL-3 کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر SL-4 کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔


اجلاس میں دیپالپور لیہ میگا روڈ کے علاوہ دیگر سڑکوں کی تعمیر کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ لاہور ایکسپریس وے پر 100,000 درختوں سمیت سڑکوں کے اطراف درخت لگانے کی ہدایت کی۔


 وزیر اعلیٰ مریم نواز  کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب خوشحال (سڑکوں کی بحالی...پنجاب خوشحال) پروگرام" کے تحت پنجاب بھر میں 590 آرٹیریل اور کنیکٹر سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے۔ 

مریدکے نارووال، پینسرہ شورکوٹ، جھنگڑہ احمد پور شرقیہ، چونڈہ سبز پیر اور ظفر وال سڑکوں پر تعمیراتی کام زوروں پر ہے۔ بتایا گیا کہ بہاولپور تا جھنگڑا ایسٹ پنجاب کا خوبصورت ترین ایکسپریس وے ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان وہاڑی ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے مئی میں سرمایہ کار کانفرنس منعقد کی جائے گی۔


وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی  کہ پھول نگر، مانگا، شامکے بھٹیاں اور فیروز والا میں مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ انہوں نے صحت کے مراکز کی اپ گریڈیشن کا کام  جلد سے جلد  مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll