جی این این سوشل

کھیل

پی سی بی کا  دورہ بنگلہ دیش کے شیڈول کا اعلان

لاہور:   پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے دورہ بنگلہ دیش کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی سی بی کا  دورہ بنگلہ دیش کے شیڈول کا اعلان
پی سی بی کا  دورہ بنگلہ دیش کے شیڈول کا اعلان

تفصیلات  کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے دورہ بنگلہ دیش کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔  پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کا پانچ سال بعد دورہ کرے گی۔  پاکستان کے بنگلہ دیش دورہ میں تین ٹونٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 19 نومبر کو ہوگا جبکہ دوسرا میچ 20 اور تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 21 نومبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا،    دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ 26 نومبر کو چٹاگانگ جبکہ دوسرا میچ 4 دسمبر کو ڈھاکہ میں ہی کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔

چند دن قبل  نیوزی  لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ  تھی،کیویز کی ٹیم  ڈھاکہ سے  چارٹرڈ فلائیٹ  بی جی 4031 کے ذریعے اسلام آباد پہنچی تھی ۔ مہمان کیوی ٹیم کی سب سے پہلے ہوٹل میں کورونا ٹیسٹنگ  کی گئی  کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر مہمان ٹیم کو پریکٹس کرنے کی اجازت  دی گئی۔ 

تجارت

پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کرے گا، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات محمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے،پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کرے گا۔

وزیرخزانہ نے ان خیالات کااظہار واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے موسم بہارکے سالانہ اجلاس کے موقع پرمختلف ملاقاتوں میں کیا۔ وزیر خزانہ نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر سلطان عبدالرحمن المرشد سے ملاقات کی۔ وزیرخزانہ نے انہیں اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب اور اس ہفتے پاکستان آنے والے سعودی وفد کے بارے میں بریفنگ دی۔

ملاقات میں کراچی سے چمن تک این 25 شاہراہ کی تعمیر اوردیامیر بھاشا ڈیم فنڈنگ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کرے گا۔

زیرخزانہ نے عالمی بینک کی ایک حالیہ رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس رپورٹ میں پاکستان کے لیے 2047 تک ایک اعلیٰ درمیانی آمدنی والا ملک بننے کا ایک واضح روڈ میپ پیش کیا گیا۔ پاکستان کی معیشت 2047 تک 300 بلین ڈالر تین ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔  

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے ترقی اینڈریو مچل سے ملاقات بھی کی۔وزیرخزانہ نے تعلیم، صحت اور مالیاتی شعبوں میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان طویل المدتی شراکت داری پرروشنی ڈالی۔

انہوں نے برطانوی وزیرکو ملک کے سازگار اقتصادی اشاریوں،ٹیکسیشن اورتوانائی وسرکاری ملکیتی اداروں میں اصلاحات کے ترجیحی شعبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔انہوں نے کہاکہ ٹیکسیشن اور پرائمری بیلنس کے معاملات پر صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے اسٹینڈ بائی معاہدہ کی وجہ سے پاکستان میں کلی معیشت کومستحکم بنانے میں مددملی ہے ۔وزیرخزانہ نے بتایا کہ پاکستان نے کامیابی سے یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بڑے اور توسیعی پروگرام پر بات چیت کاآغازکردیاہے ۔ وزیرخزانہ نے سٹی بینک کے وفد کو ٹیکس، توانائی شعبہ کے اصلاحات اورسرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالہ سے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع

عدالت کی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی ۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشتگردی کے جج ارشد جاوید نے کی۔

عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اس کے علاوہ عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو آئندہ سماعت پر ضمانت کی تینوں درخواستوں پر دلائل پیش کرنے کا حکم دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ

آج پاکستان کو ایک غیر آئینی، غیر قانونی، انصاف سے بالا قسم کا معاشرہ بنا دیا گیا ہے، شعیب شاہین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا  چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھیں گے جو آج بھیج دیا جائے گا۔ آج پاکستان کو ایک غیر آئینی، غیر قانونی، انصاف سے بالا قسم کا معاشرہ بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف آپ کہتے ہیں سرمایہ کاری آئے گی لیکن بتائیں کہ جب تک ملک میں قانون نہ ہو تو کیسے کوئی سرمایہ کاری لا سکتا ہے۔پاکستان کے اس ظلم ، تشدد اور لاقانونیت کے جیسے ماحول سے کوئی بھی اوورسیز یا سرمایہ کار اعتماد نہیں کرے گا۔ جو کچھ ملک و قوم کے ساتھ ہو رہا ہے یہ سراسر زیادتی ہے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ہر طرف چیف جسٹس آف پاکستان کی ایکسٹنشن کے حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے کہ چیف جسٹس ایکسٹنشن لے رہے ہیں یا یہ حکومت ان کو ان کی ایک سالہ خدمات پر ایکسٹنشن دے رہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی  نے کہا کہ رات کی تاریکی میں ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا،ہم نے فارم 45 پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے پٹیشن فائل کی جو آج تک نہیں لگی اور دوسری طرف نواز شریف کو بلٹ ٹرین کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے انصاف ملتا ہے، ان کی تاحیات نا اہلی بھی ختم ہوتی ہے۔

ہم نے پچھلے سال انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر پٹیشن دائر کی جو آج تک نہیں لگی، ہم نے مخصوص نشستوں پر پٹیشن دائر کی جو آج تک فکس نہیں ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll