لڑکی نے گھر والوں کی ڈانٹ کے خوف سے خود ہی کچھ دوائیں استعمال کیں


نئی دہلی : بھارت میں دانت برش کرنے کے دوران غلطی کرنے والی نوجوان لڑکی موت کے منہ میں چلی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے دھراوی سے تعلق رکھنے 18 سالہ لڑکی نے دانت برش کرنے کے دوران ٹوتھ پیسٹ کی جگہ غلطی سے چوہے کے زہر کی کریم برش پر لگا کر دانت صات کرلیے جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئی۔
مذکورہ واقعہ 3 ستمبر کی صبح پیش آیا جب افسانہ خان نامی لڑکی معمول کے مطابق دانت صاف کرنے کے لیے اٹھی اور غنودگی میں غلطی سے اس نے ٹوتھ پیسٹ کے قریب رکھی چوہے کے زہر کی کریم کی ٹیوب اٹھا کر اس سے دانت صاف کرلیے۔
تاہم ذائقہ اور بو میں فرق محسوس کرنے کے بعد اس نے پیسٹ کو تھوک دیا اور اپنے منہ کو اچھی طرح دھویا اور معمول کے مطابق چلی گئی لیکن کچھ دیر بعد اسے چکر آنے لگے اور پیٹ میں شدید درد کی شکایت ہوئی۔ لڑکی نے گھر والوں کی ڈانٹ کے خوف سے خود ہی کچھ دوائیں استعمال کیں لیکن اس کی حالت بہتر ہونے کے بجائے بگڑتی چلی گئی۔
بعدازاں طبیعت بگڑنے پر لڑکی نے گھر والوں کو سارا واقعہ بیان کردیا، اہلخانہ اسے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد کے لیے لے گئے لیکن اس کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آسکی۔ افسانہ کو 12 ستمبر کو سر جے جے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی تمام کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔
میڈیکل رپورٹ میں افسانہ کی موت زہر خوانی بتائی گئی ہے، پولیس نے فرانزک تجزیے کے لیے نمونے جمع کرکے گھر والوں کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد حادثاتی موت کی رپورٹ درج کرلی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 2 دن قبل

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- 2 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- 2 دن قبل

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ اور برآمدات بڑھانے پر زور
- 15 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 2 دن قبل
وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا“ کا افتتاح کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- 11 گھنٹے قبل
ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- 2 دن قبل











