جی این این سوشل

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 900 روپے  اضافہ

کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 900 روپے  اضافہ ہوا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 900 روپے  اضافہ
ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 900 روپے  اضافہ

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 900 روپے اضافے سے 113600 روپے کا ہوگیا۔فی 10 گرام سونا 772 روپے اضافے سے 97394 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر  اضافے سے 1803 ڈالر فی اونس میں فروخت ہوا۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں  کہا ہے کہ  انٹر بینک میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر 168.94 سے18 بڑھ کر 169.12 پر بند ہوا۔انٹر بینک میں آج ٹریڈنگ کے دوران 56 پیسے تک مہنگا ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر ٹریڈنگ کے دوران 169.50 کی بلند ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوا۔

تجارت

چین کے ساتھ ملکر پاکستا ن میں سولر پینلز کا پلانٹ لگا ئیں گے ، اعظم نذیر تارڑ

واضح رہے کہ وزیر قانون نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف علی زرداری کے خطاب کی مصدقہ نقل آج ایوان میں پیش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین کے ساتھ ملکر پاکستا ن میں سولر پینلز کا پلانٹ لگا ئیں گے ، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد : آج قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ حکومت صارفین کو سستی بجلی مہیا کرنے کے لئے انرجی مکس میں اضافے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

ایک نوٹس کے جواب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چین کی مد د سے پاکستان میں سولر پینلز تیار کرنے کا پلانٹ لگایا جائے گا تاکہ لاگت میں کمی کی جاسکے۔

نوٹس کے جواب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ضلع ننکانہ صاحب میں متروکہ ٹرسٹ کی اراضی واگزار کرانے کے لئے تمام فریقوں کی مشاورت سے پالیسی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا اس اراضی میں سے ایک ہزار چار سو سینتالیس ایکڑ پر غیر قانونی بستیوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ناجائز قابضین سے قبضہ شدہ اراضی واگزار کرانے کے لئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ وزیر قانون نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف علی زرداری کے خطاب کی مصدقہ نقل آج ایوان میں پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنمائوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عبدالعلیم خان نے گلگت بلستان میں روڈ انفراسٹرکچر کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گل بار خان نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں کے مابین ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ گلگت بلتستان کے وزیر زراعت انجینئرمحمد انور اور وزیر تعلیم شہزاد آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عبدالعلیم خان اور حاجی گل بار خان کی ملاقات میں تتہ پانی اور قراقرم ہائی وے پر آر سی پل کی تعمیر، بابو سرٹنل کا افتتاح و روڈ کی تعمیر، شوتار،جاگ لوٹ اور سکردو روڈ کی تعمیر پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنمائوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عبدالعلیم خان نے گلگت بلستان میں روڈ انفراسٹرکچر کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی و گردونواح میں زلزلے   کے جھٹکے

کراچی : کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی۔

کراچی میں زلزلے جھٹکے 8 بجکر50 منٹ پر محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر اور مرکز کراچی کا علاقہ ملیرتھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر، لانڈھی، قائدآباد، سپرہائی وے اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll