جی این این سوشل

پاکستان

عوامی طاقت سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے:فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوامی طاقت سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جن کی بنیاد جمہوریت پر رکھی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عوامی طاقت سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے:فواد چوہدری
عوامی طاقت سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے:فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملک میں تو جمہوریت چاہتی ہیں مگر پارٹی میں نہیں،پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں غیر جمہوری نظام پر کھڑی ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے 3بنیادی ستونوں ہیں جن میں انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی اور شراکت داری شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں اکثریت کی حکمرانی کے باوجود اقلیت کے حقوق کا تحفظ بھی ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  موجودہ دور انفارمیشن کا دور ہے،جمہوریت اور انفارمیشن کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

 

 

دنیا

ترکی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے 2بحری جہاز خرید لیے

  آئی ایچ ایچ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امدادی مشن کے لیے خریدے گئے دو میں سے ایک جہاز ’انادولو‘ میں ساڑھے 5 ہزار ٹن سامان لےجانے کی گنجائش ہے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکی نے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے 2بحری جہاز خرید لیے

ترکی : میڈیا ذرائع کے مطابق ترک امدادی ادارےنے غزہ تک امداد پہنچانے کیلئے 2بحری جہاز خرید لیے۔ 
  آئی ایچ ایچ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ امدادی مشن کے لیے خریدے گئے دو میں سے ایک جہاز ’انادولو‘ میں ساڑھے 5 ہزار ٹن سامان لےجانے کی گنجائش ہے۔ 
یاد  رہے کہ آئی ایچ ایچ ہی وہ این جی او ہے جس کی جانب سے 2010 میں غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے بھیجے جانے والے امدادی جہاز ماوی مرمرہ پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کردیا تھا ، اس حملے کے نتیجے میں جہاز پر موجود 10 امدادی کارکن جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس حملے کے بعد اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفارتی بحران بھی پیدا ہوگیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی حکومت نے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا

سعودی رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی حکومت نے عید کی  تعطیلات  کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے 4 روزہ تعطیللات کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز پیر 8 اپریل سے ہوگا۔ مملکت کی وزارت برائے انسانی وسائل و معاشرتی ترقی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ زیادہ تر ملازمین کو پیر 8 اپریل سے چار دن کی چھٹی ملے گی۔

سوموار  سے شروع ہونے والی چھٹیاں جمعرات 11 اپریل تک دی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ ہفتے کا اختتام ہوتے ہیں اس لیے ملازمین کُل 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

سعودی رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین اتوار 14 اپریل سے کام کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

 سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سیاست میں انٹری

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر سیاست میں قدم رکھیں گی اور حیدرآباد سے امیدوار کے طور پر کھڑی ہوں گیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی سیاست میں انٹری

 سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر بھارتی سیاست میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ کانگریس پارٹیر ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حیدرآباد سے الیکشن لڑانے پر غور کررہی ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹ کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے آئندہ انتخابات کے لیے سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا نام بطور امیدوار تجویز کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر سیاست میں قدم رکھیں گی اور حیدرآباد سے امیدوار کے طور پر کھڑی ہوںگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) نے چار ریاستوں گوا، تلنگانہ، یوپی اور جھارکھنڈ سے اپنے 18 امیدواروں کے ناموں کی منظوری کے لیے اجلاس منعقد کیا تھا ۔

اجلاس میں ثانیہ مرزا کا نام بھی زیر غور لایا گیا۔ اظہر الدین ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کےسسر ہیں (اظہرالدین کے بیٹے محمد اسد الدین انعم کے شوہر ہیں ۔یاد رہے کہ کانگریس جماعت حیدرآباد سے آخری بار 1980 میں رکن پارلیمنٹ کی نشست پر انتخابات جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll