Advertisement

معروف امریکی  جریدے نے  دنیاکی 100بااثر شخصیات کے نام جاری کردیے 

امریکا کے معروف جریدے نے  دنیاکی 100بااثر شخصیات کے نام کی فہرست جاری کردی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 16th 2021, 1:13 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
معروف امریکی  جریدے نے  دنیاکی 100بااثر شخصیات کے نام جاری کردیے 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  دنیاکی 100بااثر شخصیات کی فہرست میں امریکی صدر جوبائیڈن،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور افغانستان کے نائب وزیراعظم ملابرادرشامل  ہیں ،بھارتی ریاست مغربی بنگال کی چیف منسٹرممتابینرجی  اور امریکی نائب صدر کملا ہیرس بھی دنیاکی 100بااثرشخصیات کی فہرست میں شامل ہیں ۔

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کو ان کے گھرسے نکالنے کیخلاف آواز اٹھانے والے فلسطینی بہن بھائی بھی اس فہرست میں شامل ہیں ،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی  اور سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینت ، برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل بھی دنیاکی 100بااثرشخصیات کی فہرست میں شامل ہیں،  چین کے صدر شی جن پنگ کا نام بھی دنیاکی 100بااثرشخصیات کی فہرست میں شامل ،  امریکی گلوکارہ برٹنی سپئرز اور بلی ایلش بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

Advertisement