Advertisement
تجارت

سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئے آئندہ ماہ سنگل پورٹل بنانے کا فیصلہ

سیلز ٹیکس سنگل پورٹل کا قیام ٹیکس دہندگان کو آسانی فراہم کرے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 17 2021، 1:07 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئے آئندہ ماہ سنگل پورٹل بنانے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل ٹیکس کونسل کا اجلاس ہوا،  صوبائی وزراء خزانہ، چئیرمین سندھ ریونیو بورڈ، چئیرمین ایف بی آر شریک ہوئے ۔ ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس اور ٹال ٹیکس کے معاملات زیر غور آئے، وزیر خزانہ نے سیلز ٹیکس پر وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین  نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کو ٹیکسز ایشوز حل کرنے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین ایف بی آر  نے جی ایس ٹی امور پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی،  وزیر خزانہ  نے حکام کو سٹینڈر انکم ٹیکس ریٹرن تیار کرنے کی بھی ہدایت کی، وزیر خزانہ  نے صوبوں کو ریسٹورنٹس سے ٹیکس وصولی جاری رکھنے کی اجازت دی۔

وزارت اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ  ٹول مینوفیکچرنگ پر سیلز ٹیکس وصولی وفاق حاصل کرے گی،  ٹرانسپورٹیشن بزنس پر ٹیکسز صوبوں کا اختیار ہوگا۔تعمیرات پر ٹیکسز اور آپریشنل معاملات کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

Advertisement