Advertisement
علاقائی

لاہور : مارکیٹس کب بند ہونگی؟  نوٹیفیکیشن جاری

لاہور میں ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 17 2021، 12:19 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور  : مارکیٹس کب بند ہونگی؟  نوٹیفیکیشن جاری

تفصیلات کے مطابق  لاہور  میں ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس بند ہوں گی،  اس سے قبل جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹس کے بند ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔تاجر تنظیموں نے جمعہ اور ہفتہ مارکیٹس بند کرنے پر تحفظات کا اظہار   کیاتھا،ملاقات میں ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس بند کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے جمعہ اور ہفتہ کی بجائے ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس بند کرنے کی یقین دہانی  کرائی  تھی،ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ  ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

Advertisement