وزیر داخلہ شیخ رشید سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلپو کی ملاقات
اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلپو کی ملاقات ،افغانستان سے انخلا اورافغان شہریوں کے لئے انسانی امداد سے متعلق بات چیت۔


تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ملک افغانستان میں پائیدار امن کا خواہشمند ہے،طالبان کو حکومت سازی اور ملکی امور چلانے میں وقت دینا چاہئے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ طالبان کو افغانستان میں گورننس کیلئے مالی اور انسانی وسائل یقینی بنانا ہوں گے،طالبان کے زیر حکومت افغانستان کی ایک ہی دن میں یورپ کی طرح ترقی ممکن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ممکنہ انسانی قحط ،بدامنی اور لاقانونیت کو جنم دے سکتا ہے،انسانی ہمدردی کے تحت خوراک ، ادویات کے ٹرک اور جہاز افغانستان بھیجے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا 30 لاکھ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال میں کردار قابل رشک ہے،اقوام متحدہ افغان شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا، افغان شہریوں کی ہر ممکن مدد کی جائےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے افغانستان کیلئے فنڈز اورامداد کیلئےاقوام عالم کو متحرک کیا اقوام متحدہ کے عملے کی سییکورٹی اور ویزہ سہولیات فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں۔

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 15 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 14 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 16 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 16 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 16 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 16 گھنٹے قبل