بین الاقوامی جریدے ’ٹائمز ‘ نے 2021 میں دنیا کے بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں افغان طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر بھی شامل ہیں۔


فہرست ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی افریقی نژاد امریکی خاتون سربراہ نگوزی اوکونجو اویلا ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن دوسرے بااثر ترین شخص قرار پائے ہیں۔
بااثر افراد کی فہرست میں جہاں چین کے صدر ژی جن پنگ، امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس، ڈونلڈ ٹرمپ، نریندرا مودی اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی شامل ہیں، وہیں اس فہرست میں افغان طالبان کے اہم ترین رہنما ملا عبدالغنی برادر بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔افغان طالبان نے بھی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں ملا عبدالغنی برادر کو شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے سیکریٹری بلال کریمی نے کہا ہے کہ ملا برادر اخوند انتہائی نرم مزاج اور فیصلہ ساز شخصیت ہیں، انہوں نے دنیا کی ایک بڑی طاقت کے ساتھ تاریخی معاہدے کے لیے انتہائی جانفشانی سے اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ملا عبدالغنی برادر طالبان کے اہم ترین رہنماو¿ں میں شمار کئے جاتے ہیں، ان ہی کی سربراہی میں قطر میں طالبان کے وفد نے امریکا سے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے مذاکرات کئے تھے۔
تاہم افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے چند ہی روز میں ملا برادر کے دیگر رہنماؤں سے اختلافات کی خبریں انتہائی گرم ہیں، وہ اس وقت کابل کے بجائے قندھار میں موجود ہیں۔

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 18 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 19 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 17 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 20 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 18 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 20 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 19 گھنٹے قبل