Advertisement
پاکستان

پی ایس ایل 6: لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 22nd 2021, 5:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

 

 

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ راشد خان کی ٹیم میں موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے زلمی کو کم سے کم رنز تک محدود رکھیں۔تاہم لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر، فخر زمان، سلمان علی آغا، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمتھ پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور محمد سلمان مرزا شامل ہیں۔

 

 

دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ لاہور قلندرز کے بولنگ لائن بہت مضبوط ہے تاہم ہم کوشش کریں گے کہ بڑا ہدف دے سکیں۔پشاور زلمی کی ٹیم میں کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، شعیب ملک، روی بوپارا، ایس ردرفورڈ، احمد بٹ، وہاب ریاض، مجیب الرحمان، ثاقب محمود اور محمد عمران شامل ہیں۔

 

 

Advertisement