ٹیکس لگانا ہےتوعمران خان اپنےامیردوستوں پرلگائیں جنہیں اربوں کھربوں کی چھوٹ دی گئی:بلاول بھٹو
کراچی:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ٹیکس لگانا ہےتوعمران خان اپنےامیردوستوں پرلگائیں جنہیں اربوں کھربوں کی چھوٹ دی گئی،صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی بلوں میں 35فیصدانکم ٹیکس کے نفاذ کے بعدپانی سر سے اونچا ہوچکاہے۔


تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مہنگائی کوپاکستان کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بنادیا،قوم فیصلہ کرلے مہنگائی سے نجات چاہئےتو پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا،مہنگائی کیخلاف عوام کمر کس کر باہر نہ نکلی توعمران خان کے عوام پر حملے نہیں رکیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ 10ہزار کے بل پر 5اور 20 ہزار کے بلوں پر 10فیصدانکم ٹیکس مسترد کرتےہیں،بجلی کے 30 ہزار روپے تک کے بلوں پر 20 فیصد جبکہ 40 ہزار روپے تک کے بلوں پر 20فیصد انکم ٹیکس مہنگائی کا ایک نیا طوفان لائے گا۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے فیکٹریوں کی پیداواری لاگت میں ہونے والا اضافہ عام آدمی کے بجٹ کو مزید متاثر کرے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ عوام موبائل فون کارڈ سے لے کر گروسری کی اشیاء تک بلواسطہ ٹیکسوں کی صورت میں پہلے ہی اربوں روپے قومی خزانے میں جمع کروارہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 6 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 7 گھنٹے قبل

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 6 گھنٹے قبل

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- 7 گھنٹے قبل

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 2 گھنٹے قبل

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 5 گھنٹے قبل

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- 7 گھنٹے قبل

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 4 گھنٹے قبل

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 8 گھنٹے قبل

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 8 گھنٹے قبل