ووٹ چور کا شکریہ، عوا م کو سمجھا دیا کیسے 2018 میں ووٹ پر ڈاکا ڈالاگیا: مریم نواز
لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کے سامنے فیل ہوگئی، ان کو اپنے مقام کا پتہ چل جانا چاہیے۔۔ووٹ چور کا شکریہ، عوا م کو سمجھا دیا کیسے دوہزار اٹھارہ میں ووٹ پر ڈاکا ڈالاگیا۔

ڈسکہ روانگی سے قبل جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ حکومت نے پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے دھاندلی کا منصوبہ بنایا پھر بھی بری طرح ہار گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام کو سلام پیش کرنے جا رہی ہوں، جو ثبوت سامنے آ رہے ہیں ان سے حکومت کھل کر سامنے آگئی ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ اب ان لوگوں کو اپنی اسٹینڈنگ کا پتہ چل جانا چاہیئے، پاکستان کے چاروں صوبوں کےعوام نے انہیں رد کر دیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ڈسکہ کے انتخابات کے ذریعے بتا دیا کہ 2018ء میں کس طرح ان لوگوں کو عوام پر مسلط کیا گیا تھا۔مریم نواز ڈسکہ میں نون لیگی رہنما نوشین افتخار کے گھر جائیں گی، اس کے علاوہ وہ ضمنی انتخاب کے دوران جاں بحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت بھی کریں گی۔

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 3 hours ago

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 4 hours ago

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، ٹیرف محصولات میں کمی پر بھی اتفاق
- 6 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 3 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 3 hours ago

بھارت کے ساتھ مذاکرات کشمیر ، پانی اور دہشتگردی پر ہوں گے، وزیر دفاع
- 6 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 3 hours ago

پشاور زلمی کا پاک فضائیہ کے پائلٹس کو خراجِ تحسین، بڑے انعام کا اعلان
- 7 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 4 hours ago

جنگ بندی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
- 5 hours ago

کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 2 hours ago