ممبئی: بالی ووڈ کی سٹار جوڑی اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کو گزشتہ رات ممبئی کے برج کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے تقریباً 8 بجے دوسرے بچے کو جنم دیا۔اس سے قبل ان کا ایک بڑا بیٹا تیمورعلی خان ہے جس کی عمر اس وقت 4 سال ہے۔تیمور علی خان 2016میں اپنی پیدائش کے بعد سے ہی بھارت کا مقبول ترین بچہ بن گیا تھا۔
دوسری جانب بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے کہا ہے کہ میں ایک بار پھر سے نانا بننے پر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔بیٹے کی پیدائش سے ناصرف سیف اور میری بیٹی خوش ہیں بلکہ تیمور بھی بڑا بھائی بن کر بہت خوش ہوگیا ہے۔‘بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رندھیر کپور نے کہا کہ ’میں نے ابھی تک اپنے نواسے کو دیکھا نہیں ہے لیکن میری کرینہ سے فون پر بات ہوئی ہے۔‘’کرینہ نے بتایا ہے بچہ صحت مند ہے جبکہ وہ خود بھی بالکل ٹھیک ہے۔‘
یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اس معروف فلمی جوڑے نے دوسرے بچے کے حوالے سے کرینہ کے امید سے ہونے کا اعلان گرشتہ برس اگست میں کیا تھا۔
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- 29 منٹ قبل
پاکستان اور چین کا انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
- 5 گھنٹے قبل
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا
- 5 گھنٹے قبل
حکومت کا بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا
- 4 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 8 منٹ قبل
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- ایک گھنٹہ قبل
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 25 منٹ قبل
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
- 2 گھنٹے قبل