جی این این سوشل

پاکستان

شہزاد اکبر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہزاد اکبر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا
شہزاد اکبر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

اس حوالے سے ایک بیان میں شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

مشیر داخلہ برائے احتساب کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔

دوسری جانب آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران  مزید 63افراد انتقال کر گئے جبکہ 2ہزار 512کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اموات کی مجموعی تعداد27ہزار135ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ21ہزار261ہوگئی ہے ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد64 ہزار564ہوگئی جبکہ مثبت کیسزکی شرح 4.04فیصدرہی ۔ 

دنیا

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں غذائی امداد کی کھیپ بھیج دی

12 ٹرکوں پر مشتمل اس قافلے میں 264 ٹن سے زائد امدادی سامان، بشمول خوراک، پانی اور کھجور شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات نے    غزہ  میں غذائی  امداد کی کھیپ  بھیج دی

متحدہ عرب امارات نے شمالی غزہ میں 400 ٹن غذائی امداد بھیج دی، جو ایک لاکھ 20 ہزار افراد کےلیے کافی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے کہا کہ امارات کی جانب سے غزہ کی پٹی خاص طور پر شمالی علاقے میں غذائی امداد کی محفوظ اور کامیاب فراہمی اور تقسیم کے عمل میں اضافے کے لیے اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم برادر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور مصائب کے خاتمے کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے یہ امداد امریکن نیئر ایسٹ ریفیوجی ایڈ ( انیرا) کی شراکت کے ساتھ فراہم کی ہے ۔12 ٹرکوں پر مشتمل اس قافلے میں 264 ٹن سے زائد امدادی سامان، بشمول خوراک، پانی اور کھجور شامل ہیں۔آپریشن شیولرز نائٹ 3 کے تحت غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی کل تعداد 440 تک پہنچ گئی ہے ، جس سے غزہ کے عوام کی شدید مشکلات کو کم کرنے اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزارت قانون نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کانوٹیفکیشن واپس لے لیا

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ 30جون 2021سے منظور کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزارت قانون نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کانوٹیفکیشن واپس لے لیا

وزارت قانون وانصاف نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن واپس لے کر ان کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ 30جون 2021ء سے منظور کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے 22 مارچ 2024 کے فیصلے کی روشنی میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دی تھی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارشات پر، آئین کے آرٹیکل 209(6) کے تحت ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر الزام تھا کہ انہوں نے 21 جولائی کو راولپنڈی بار کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے حساس ادارے کے خلاف بیان دے کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ ملکی خفیہ ایجنسی عدالتی امور میں مداخلت کررہی ہے اور خوف و جبر کی فضا کی ذمہ دار عدلیہ بھی ہے جب کہ میڈیا والے بھی گھٹنے ٹیک چکے ہیں اور سچ نہیں بتا سکتے، میڈیا کی آزادی بھی بندوق کی نوک پر سلب ہو چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے روانہ ہونے کے بعد دبئی پہنچ گئی جہاں سے آئر لینڈ روانہ ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کیلئے براستہ دبئی روانہ ہوگئی۔ قومی کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے روانہ ہونے کے بعد دبئی پہنچی۔

دبئی سے پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ روانہ ہوگی، جہاں قومی ٹیم تین ٹی 20انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ٹی 20 میچز 10، 12 اور 14مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔آئرلینڈ سے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ جائے گی۔ گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف چار ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

محمد عامر ویزہ اجراء میں تاخیر پر ٹیم کو آئرلینڈ میں جوائن کریں گے۔ اس کے علاوہ شاداب خان اور حسن علی بھی آئرلینڈ میں ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کی آئر لینڈ روانگی سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر قائم مقام گورنر پنجاب محمد احمد خان پہنچے جہاں وی آئی پی لاؤنج میں قائمقام گورنر پنجاب محمد احمد خان نے قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔

قائم مقام گورنر پنجاب محمد احمد خان نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور قومی کرکٹ ٹیم کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll