سعودی ولی عہد، امیر قطر اور اماراتی مشیر کی دوستانہ ملاقات، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل
یہ تصویر العلا معاہدے کے بعد تینوں ملکوں کے درمیان استوار ہونے والے مضبوط تعلق کا پتہ دے رہی ہے‘۔


ریاض : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد اور امارات میں قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید کی بحیرہ احمر میں دوستانہ ماحول میں ملاقات کی تصویر اور ویڈیو وائرل ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے پاکستان میں لگائی جانےوالی دو ویکسین کی منظوری دیدی
ولی عہد کے نجی دفتر کے ڈائریکٹر بدر العساکر نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تینوں رہنماؤں کا گروپ فوٹو جاری کیا ہے ۔ اس میں تینوں تفریحی موڈ میں نظر آرہے ہیں ۔
بدر العساکر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بحیرہ احمر میں بردارانہ اور دوستانہ ملاقات ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، امیر قطر اور امارات کے قومی سلامتی مشیر ایک ساتھ ۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے بعد کویت نے بھی پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
ٹوئٹر صارفین نے تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’یہ تصویر العلا معاہدے کے بعد تینوں ملکوں کے درمیان استوار ہونے والے مضبوط تعلق کا پتہ دے رہی ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور قطر میں تعلقات انتہائی خراب ہونے کے بعد نارمل صورتحال کی طرف گامزن ہیں ۔ قطر اس وقت عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔

بیجنگ:صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کمپلیکس کا تاریخی دورہ
- 5 hours ago

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج ،اگست کے بجلی بل معاف
- 4 hours ago

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان
- 5 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
ایف آئی اے پشاور زون کی کارروائی،حوالہ ہنڈی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- 4 hours ago

ایشیا کپ ٹاکرا:بیٹنگ کے بعد شاہین باؤلنگ میں بھی ناکام، بھارت جیت کے قریب ،2 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز
- 4 hours ago

مظفرگڑھ : لوڈر رکشے کی ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق
- 5 hours ago

شدید سیلابی صورتحال کے باعث جلالپور پیروالا کے مقام پر موٹروے ایم فائیو بند کر دی گئی
- 5 hours ago

معروف برطانوی باکسر رکی ہیٹون 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 4 hours ago

چین :صدر آصف علی زرداری کا زلزلہ وارننگ سسٹم سے لیس ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر
- 5 hours ago

گوگل جی میل کا صارفین کیلئے 2 زبردست نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان
- 4 hours ago

ایشیا کپ ٹاکرا: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست
- 9 minutes ago
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
- 2 hours ago