اسلام آباد: وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ راز فاش نہیں کرنا چاہتا،جانتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیسے ہوئی، الیکشن کمیشن کوآزادادارہ بنائیں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ میں نے حلف لیا ہوا،کبھی رازسامنے نہیں لاؤں گا۔ بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کاحق دیں گے، آپ بڑے میاں کے ہاتھ کی گھڑی اورچھوٹے میاں کی ہاتھ کی چھڑی ہیں۔
اعظم سواتی نے کہا کہ ہم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،روک سکتے ہو تو روک لو، مریم نواز اور فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن کیخلاف کتنی باتیں کیں؟ان کوکتنے نوٹس ملے،آپ کس کے کہنے پر ادارے کوتباہ کرناچاہتے ہیں؟ الیکشن کمیشن کاپاس نہ ہوتا تو آپ کاکبھی تقرر نہ کرتے۔
مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ حکومت ای وی ایم اور آئی ووٹنگ میں آگے بڑھ رہی ہے،الیکٹرانک ووٹنگ کی بات سب سے پہلے پیپلزپارٹی دور میں کی گئی، ماضی میں صدرعارف علوی بھی اس سلسلے میں درخواست دے چکے ہیں،2014 میں عمران خان سے پہلے بھی اپوزیشن اس کام پر لگی ہوئی تھی۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ جو مشین سے ڈر کر بھاگ رہے ہیں ان کوقوم کو جواب دینا پڑیگا، الیکشن اصلاحات کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، 2017میں نواز شریف کی حکومت تھی،تاثر دیا جا رہا ہےحکومت اگلا الیکشن چوری کرنے کیلئے ای وی ایم کی بات کر رہی ہے،مشین تودھاندلی روکے گی،اپوزیشن والےمشین سے ڈرتے کیوں ہیں؟بابر اعوان
اگلا الیکشن نگران حکومت نے کروانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیاسی بدیانتی ہے کہ حکومت یہ سارا کام دھاندلی کیلئے کررہی ہے،ای ووٹنگ مشین سے کیوں ڈرتے ہیں یہ بھی قوم کو بتانا پڑے گا، دوہزارسترہ کے قوانین کو نہیں جھٹلایا جاسکتا، چکوال میں الیکشن کمیشن کے حکام اور فافن بھی عہدیدار بھی موجود ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجریہ کیا گیا، اب دوہزار اکیس آگیا ہے کیا اب بھی ہم الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا آغاز نہ کریں، مشین سے ڈرتے کیوں ہیں۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 13 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 13 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 14 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 13 گھنٹے قبل





