Advertisement
علاقائی

لاہورمیں ڈینگی وائرس پھیلنےکاخدشہ

لاہور: رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ لاہورکےہر206میں سےایک گھرمیں ڈینگی پازیٹیوہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 21st 2021, 11:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہورمیں ڈینگی وائرس پھیلنےکاخدشہ

تفصیلات کے مطابق کمشنرلاہورنےسابق چیف سیکرٹری اورسیکٹری صحت کوڈینگی پھیلاؤکےخطرےسےآگاہ کردیاتھا۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ  لاہورکےہر206میں سےایک گھرمیں ڈینگی پازیٹیوہے، اسپتالوں میں23فیصداورلیبزمیں77فیصدڈینگی کیسزکی تصدیق ہوئی،سرکاری اسپتالوں میں آنےوالے42فیصدڈینگی مریضوں کی رپورٹنگ ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کامکمل ڈیٹاشیئرنہیں کیاگیا،نجی اسپتالوں میں185میں سےصرف 4 مریضوں کاڈیٹادیاگیا، پرائیوٹ لیبارٹریزکی طرف سےڈینگی مریضوں کاصرف7فیصدڈیٹاشیئرکیاگیا،  اندرون دہلی گیٹ،ٹکسالی گیٹ،اسلام پورہ،بلال گنج،ڈیفنس،شادمان میں ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے۔

رپورٹ  کے مطابق جون میں سب سےزیادہ ڈینگی مریض اندرون دہلی میں4.98فیصدرپورٹ ہوئے،  رواں سال کے7 ماہ میں 45 لاکھ سے زائد گھروں میں ڈینگی لاروا چیک کیا گیا،  1 لاکھ 60 ہزار 44 گھروں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ،  17 ہزار ہاٹ سپاٹ علاقوں میں سے 56 میں ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ   ٹیموں کی ناقص کارکردگی،ناکافی نگرانی کی وجہ سے اعداد شماردرست نہیں،  اسپتالوں میں ڈینگی وارڈز کو کورونا وارڈز میں تبدیل کر دیا گیا ہے،  اسپتالوں میں ڈینگی کاونٹرز بھی کام نہیں کر رہے ہیں۔

Advertisement