کراچی : نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع کردی گئی۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع کر دی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت 50 سے 500 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
دومرحلوں پر مشتمل ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے 13 اکتوبر تک بالترتیب راولپنڈی اور لاہور میں کھیلا جائے گا، راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول میچز کیلیے ٹکٹس آج رات آٹھ بجے سے نجی کمپنی کی ویب سائٹ پردستیاب ہوں گے۔
23 ستمبر سے 3 اکتوبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے 18 میچز کے لیے سہیل تنویر، شعیب اختر، یاسر عرفات اور میراں بخش اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے ہے جبکہ عمران خان (فیملی انکلوژر)، جاوید میانداد، جاوید اختراور اظہر محمود اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔

6سے 13 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے15 میچز کے لیے انضمام الحق، سعید احمد، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمداور ماجد خان اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 50 روپے ہے جبکہ عبدالقادر اور سرفراز احمد اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے ، جاوید میانداد، عبدالحفیظ کاردار، راجاز (فیملی انکلوژر) اور سعید انور اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 200 روپے اور عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔
این سی او سی کی ہدایات کے مطابق25 فیصدتماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، تماشائیوں کے لیے اپنے ویکسین سرٹیفیکٹ ہمراہ لانا ضروری ہوگا۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 7 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل









