صوبائی دارالحکومت لاہور میں مزارات کھول دیے گئے


تفصیلات کے مطابق لاہور میں مزارات کو 30 سال سے زائدعمر کے زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔ این سی او سی کے احکامات کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افراد درباروں پر حاضری دے سکتے ہیں۔۔ وزیر اوقاف سعیدالحسن نے داتا دربار آمد پر مزار کے دروازےخود کھول کر حاضری دی اور دعا کی ۔ اس موقع پر وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ داتاگنج بخش کا عرس مبارک قریب ہے زائرین کے لیے ضروری ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں ۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے، صوبے میں آج سے مارکیٹیں رات 10بجے تک کھل سکیں گی اور اب صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رہیں گی۔ حکام کے مطابق پچاس فیصد ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ رات بارہ بجے تک انڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ بھی رات 12 بجے تک جاری رہ سکے گی۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور کے تمام مزارات کو 30 ستمبر تک بند کرنے کا حکم دے رکھا تھا ، جس پر محکمہ اوقاف پنجاب نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے 30 ستمبر تک بندش کے احکامات جاری کئے تھے،کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہونے پر محکمہ اوقاف نے پنجاب حکومت سے ایڈوائزری مانگی تھی۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل


