بندگاہ بھارتی وزیراعظم کے دوست گوتم اڈانی کے زیر انتظام ہے اور مودی کے بند گاہ میں 25 فیصد شیئرز نے مزید شکو و شبہات پیدا کردیے ہیں ۔


نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں ، اپوزیشن نے مودی پر بھارت میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگا دیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کی مندر بندرگاہ میں نریندر مودی کے دوست اور فنانسر کے زیرانتظام پورٹ سے تین ارب ڈالر کی 3000گلوگرام ہیرؤئن بر آمد ہوئی ہے ۔ مندر بندگاہ بھارتی وزیراعظم کے دوست گوتم اڈانی کے زیر انتظام ہے اور مودی کے بند گاہ میں 25 فیصد شیئرز نے مزید شکو و شبہات پیدا کردیے ہیں ۔
اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ نریندر مودی ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور منشیات کے برآمد ہونے کے بعد بھارت میں سوشل میڈیا مودی کے خلاف طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔ صحافیوں، سول سوسائٹی اور سیاستدانوں نے حکومت اور وزیر اعظم کو آڑھے ہاتھوں لے لیا ہے۔
کانگرس رہنماؤں نے سوال اٹھایا کہ حکومت اور منشیات کنٹرول کرنے والے اداروں کے ناک کے نیچے منشیات کا کاروبار کیسے چل رہا تھا۔کانگرس کے ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ جن کا تعلق گجرات سے ہے منشیات کے گٹھ جوڑ کو توڑنے میں کیوں ناکام ہیں۔
تیلگو دیسام پارٹی کے رہنما دھولیپا نریندرا کمار نے کہا کہ بھارت سے ممنوعہ مواد کا نکلنا بہت شرمناک ہے، بین الاقوامی منشیات اور یورینیم مافیا کا حکومت اور اہلکاروں کی مدد کے بغیر کام کرنا کس طرح ممکن ہے۔دوسری جانب ادانی گروپ نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف بندرگاہ کو چلانے اور سامان کی نقل و حمل کے ذمہ دار ہیں، شپمنٹ میں کیا ہے یہ دیکھنے کے وہ مجاز نہیں ہیں۔

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل





