شاہ محمود قریشی کا بین الاقوامی برادری سے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ
شاہ محمود قریشی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں عالمی کمیونٹی کو حقیقت پسندبننے اور طالبان کیساتھ مذاکرات کرنے پر زور دیا ہے۔


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت پسند بنیں،صبر کا مظاہرہ دکھائیں،مذاکرات کریں اور سب سے اہم بات علیحدہ نہ کریں، اگر طالبان بین الاقوامی توقعات پر پورا اترتے ہیں تو اپنے لیے آسانیاں پیداکریں گے،انہیں منظوری مل جائےگی، جو کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیلئے ضروری ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان امیدوں میں شراکت داری پر مبنی حکومت کا قیام اورانسانی حقوق کی یقین دہانی ہے، ان انسانی حقوق میں خصوصاً خواتین اور لڑکیوں کے حقوق شامل ہیں، بدلے میں افغان حکومت کو ترقیاتی، معاشی اور تعمیرنو کیلئے امداد دی جائے۔انہو ں نے کہا کہ بین الاقوامی کمیونٹی کو یہ باور کرنا ہوگا کہ متبادل کیاہے؟ کیا آپشنز ہیں؟ یہ حقیقت ہے اور کیاوہ اس حقیقت سےمنہ موڑ سکتے ہیں؟۔
وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی کمیونٹی کی طرح پاکستان بھی افغانستان میں امن اور استحکام چاہتاہے،جہاں دہشتگردعناصر کیلئے کوئی جگہ نہ ہو، طالبان کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہ ہو، طالبان کیساتھ بات چیت کیلئے منفرد انداز اپنایاجائے،طالبان کیساتھ اب تک جیسا اسلوک کیاجارہاتھاوہ کامیاب نہیں ہوا، اچھی بات یہ ہے کہ طالبان سن رہے ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انٹرویو میں کہا کہ ہمسایہ ممالک اور بین الاقوامی کمیونٹی جو کہہ رہی ہے وہ اس سے بےحس نہیں ہیں، بین الاقوامی کمیونٹی اکٹھا ہوکر ایک لائحہ عمل تیارکرے، افغانستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کی اطلاعات ہیں، لڑائی رک چکی ہے،اندرونِ ملک ہجرت کرنیوالے واپس اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

ایران کا جوہری پروگرام پر 3 یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

مخصوص نشستوں پر حلف برداری،اسپیکر کے پی اسمبلی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
- 3 گھنٹے قبل

غزہ،خوراک کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری،مزید 115 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل

سینیٹ الیکشن : علی امین سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان کے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر الیکشن کی تیاریاں مکمل،25 امیدوارمد مقابل
- 3 گھنٹے قبل

کے پی حکومت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کو چیلنج کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان : میاں بیوی کے قتل میں ملوث 11 ملزمان گرفتار،ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج
- 2 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- 24 منٹ قبل

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 15 گھنٹے قبل