Advertisement
تفریح

عاطف اسلم نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنالیا

معروف گلوکار عاطف اسلم نے مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک پر اپنا تصدیق شدہ اکاؤنٹ بنالیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 24th 2021, 4:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عاطف اسلم نے  بھی ٹک ٹاک  پر اکاؤنٹ بنالیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم نے بھی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا۔   عاطف اسلم  سوشل میڈیا پر زیادہ فعال نہیں  ہیں  تاہم ان کے  ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنانے پر مداحوں کی جانب سے خوشی اور حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے  ۔ گلوکار نے صرف دو روز قبل ہی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے جس پر اُنہوں  نے ماہرہ خان کے ساتھ اپنے نئے آنے والے گانے " اجنبی " کے ٹیزر بھی شیئر کیے۔

ٹک ٹاک اکاؤنٹ عاطف اسلم کو 21 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ ان کی ویڈیوز پر 82 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔ان کے گانے 'اجنبی ' کے ٹیزرز بھی جاری کردیے گئے ہیں جبکہ گانا 25 ستمبر کی شام کو ریلیز ہوگا ۔ عاطف اسلم نے مداحوں کو انسٹاگرام پر بھی نئے گانے کی ریلیز کی اطلاع تھی ۔ 

خیال رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان 10 برس قبل 2011 میں معروف پاکستانی ہدایت کار اور فلم ساز شعیب منصور کی فلم ’بول‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

Advertisement
Advertisement