اسلام آباد: سی پیک اسٹریٹیجک ایم ایل ون منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا۔


کراچی پشاور ریلوے لائن اپ گریڈیشن منصوبے میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے کیونکہ رواں مالی سال بھی ایم ایل ون پر کام شروع کرنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے حکومتی اہداف میں ایم ایل ون کا سنگ بنیاد شامل ہی نہیں اور حکومت نے آئندہ سال 2022-23 میں ایم ایل ون کا سنگ بنیاد رکھنے کا ہدف مقرر کرلیا۔
ایکنک کی جانب سے ایم ایل ون کی منظوری کو ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا اور پاکستان چین دونوں ممالک نے منصوبے کیلئے قرض کی شرائط و ضوابط کا مسودہ بھی تیار کیا ہے جس پر جلد اتفاق کا امکان ہے ۔ اتفاق رائے کے بعد ایم ایل ون منصوبے کا ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔
ایم ایل ون منصوبہ تین مختلف مراحل میں مکمل کرنے کی تجویز ہے۔ پہلے مرحلے میں 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا پیکیج ون مکمل کرنے اور اس میں خیبر پختونخواہ کو شامل نہ کرنے کی تجویز ہے۔ کیونکہ پیکیج ون میں زیادہ ٹریفک والے جنکشن کو شامل کرنے کی تجویز ہے
ایم ایل ون منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 6 ارب 80 کروڑ ڈالرز ہے جس میں سے 85 فیصد چین اور 15 فیصد فنڈز پاکستان دیگا۔
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 days ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- a day ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- a day ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- an hour ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 19 hours ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 19 hours ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 days ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- an hour ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 19 hours ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 3 days ago


