جی این این سوشل

پاکستان

اختلاف رائے زندہ جماعتوں میں ہوتی ہے،پریشان ہونے کی ضرورت نہیں:مریم نواز

لاہور: نائب صدرمسلم لیگ(ن)مریم نواز کا کہنا ہے کہ اختلاف رائے زندہ جماعتوں میں ہوتی ہے،پریشان ہونے کی ضرورت نہیں پارٹی میں ہم سب اپنی رائے دیتے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اختلاف رائے زندہ جماعتوں میں ہوتی ہے،پریشان ہونے کی ضرورت نہیں:مریم نواز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر وقت بیانیہ کی بات اس لیے ہوتی ہے کہ ہمارے پاس ایک بیانیہ ہے،کسی اور کے پاس بیانیہ  ہی نہیں،نوازشریف کاایک ہی بیانیہ ہے، میاں صاحب فیصلہ کر دیتے ہیں توشہبازشریف، مریم،حمزہ سمیت سب سپاہی کھڑے ہوجاتے ہیں۔

نائب صدرمسلم لیگ(ن)کا کہنا ہے کہ ایک ایسی بھی جماعت ہے جس کے بارے میں کہتے ہیں وہ لڑ نہیں سکتے وہ مجبور ہیں،وہ جماعت اپنے آپ کو پیش ایسےکرتی ہے جیسےحکومت ان کی بننے والی ہے ،الیکشن میں ووٹ ان کوصرف دو چار ملتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ان کواپنےگڑھ میں مسلم لیگ(ن) کو ہرانے کیلئےبہت محنت کرنا پڑی،ساری حکومتی مشینری انتخابات جیتنے کیلئے جھونکنا پڑی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارا بیانیہ یہ ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے گڑھ نوشہرہ میں جیت گئے ہیں،نوازشریف گھر میں گھس کر مارتا ہے اس لیے سب اس سے ڈرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بیانیےمیں کوئی ایسا پوائنٹ بتائیں جوآئین وقانون کے متصادم ہو،اگر ہمارےخلاف کسی نے سازش کی تو ہم منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم بھی آپ کی جماعت کی طرح ہوتے توایجنسی پر انحصارکرتےاورہمیں جھکنا پڑتا،ہر بار دھاندلی نہیں ہوتی،ہر ظلم کا حساب دینا پڑے گا،ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے،مکافات عمل زندگی کا  سب سے بڑااصول ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر دنیا دنیاوی طاقتوں پہ چلتی رہتی تو کسی کا محاسبہ نہ ہوتا،میری زندگی کے دو سبق ہیں ،پہلا،وقت ایک جیسا نہیں رہتا ،دوسرا جو کرو گے وہ بھرو گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سزا اور جزا حشر کے دن تک موقوف نہیں ہوتی،زندگی خود سزا دیتی ہے،جو ظلم انہوں نے کیے اور ظلم کیا ہوتا ہے؟سب کو معلوم ہے اور اسکی سزا بھی ہوتی ہے۔

نائب صدرمسلم لیگ(ن)مریم نواز کا کہناتھا کہ ادارے،ایجنسیاں ان کے ساتھ ہیں لیکن ہر میدان میں ان کو شکست کا سامنا ہے،ان کو بدنام ہوکر الیکشن جیتنا پڑتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ایم این ایز سے بزور طاقت ووٹ لینا پڑتا ہے ،اس سے بڑی سزا اور کیا ہےان کے لانے والوں کو بھی طعنے مل رہے ہیں،اس سے بڑی اور سزا کیا ہے؟

پاکستان

ججز کیخلاف مہم،توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو خط

جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ججز کیخلاف مہم،توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو  خط

ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کارروائی کیلئے ایک اور خط سامنے آگیا۔

عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج محسن اختر کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس عامر فاروق کو لکھے گئے خط میں اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کی ہے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو اپنے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھا تھا جس پر فیصلہ کیا گیا کہ خط کو توہین عدالت میں تبدیل کر کے کارروائی کی جائے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو جج صاحبان کے خطوط پر آج بنچ تشکیل کئے جانے کا امکان ہے جو دونوں ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن سے ملاقات

اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرزور دعوت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کی اٹلی کی سفیر  ماریلینا ارمیلن سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اٹلی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں کے درمیان  دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

انہوں نے  اٹلی کی سفیر ماریلینا ارمیلن سے گفتگو کی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے بشکریہ ملاقات کی ، سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ کئی دہائیوں پر محیط اپنے کثیر جہتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو ہمیشہ خیر سگالی اور اعتماد کے ساتھ نمایاں رہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین نے کئی اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی یکساں خیالات کا اظہار کیا۔

اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرزور دعوت دی۔

انہوں نے وزیراعظم میلونی کی اندرون و بیرون ملک ان پالیسیوں کو سراہا جنہوں نے اٹلی کو یورپی یونین کا ایک اہم رکن بنا دیا۔


پاکستان اور اٹلی کے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری، قانونی نقل مکانی کے ساتھ ساتھ ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں۔

سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ اٹلی پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے روانہ ہونے کے بعد دبئی پہنچ گئی جہاں سے آئر لینڈ روانہ ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کیلئے براستہ دبئی روانہ ہوگئی۔ قومی کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے روانہ ہونے کے بعد دبئی پہنچی۔

دبئی سے پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ روانہ ہوگی، جہاں قومی ٹیم تین ٹی 20انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ٹی 20 میچز 10، 12 اور 14مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔آئرلینڈ سے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ جائے گی۔ گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف چار ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

محمد عامر ویزہ اجراء میں تاخیر پر ٹیم کو آئرلینڈ میں جوائن کریں گے۔ اس کے علاوہ شاداب خان اور حسن علی بھی آئرلینڈ میں ٹیم کا حصہ بنیں گے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کی آئر لینڈ روانگی سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر قائم مقام گورنر پنجاب محمد احمد خان پہنچے جہاں وی آئی پی لاؤنج میں قائمقام گورنر پنجاب محمد احمد خان نے قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔

قائم مقام گورنر پنجاب محمد احمد خان نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور قومی کرکٹ ٹیم کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll